Organized by The Talent International 108

سعودی عرب کے ساحلی شہر دمام میں دی ٹیلنٹ انٹرنیشنل کے زیر اہتمام

رپورٹ : دمام ( جویریہ اسد)

کے نام سے مقامی ہوٹل میں پرنسپل پاکستان انٹرنیشنل سکول محمد اجمل جمیل اور ان کے رفقاء کے ساتھ ایک خوبصورت تقریب کا،انعقاد کیا گیا۔اس پروقار تقریب کے میزبان غلام مصطفی خاں نائب صدر دی ٹیلنٹ انٹرنیشنل تھے۔ مہمان خصوصی پرنسپل محمد اجمل جمیل تھے جبکہ صدارت چیئرمین دی ٹیلنٹ انٹرنیشنل محمد منشا طاہر نے کی مہمانان اعزاز میں حفیظ اللہ جلال صدر دی ٹیلنٹ انٹرنیشنل، ندیم احمد سی۔ای۔او ڈی ڈی این۔مختیار احمد خٹک صدر سجناں دی بیٹھک۔ افضال بدر۔ محمد امین سندھو ٹیم دی ٹیلنٹ انٹرنیشنل نے پرنسپل اور اساتذہ اکرام کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔ قوم کے معماروں کو گلاب کے گلدستے پیش کرکے خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر چئیرمین دی ٹیلنٹ انٹرنیشنل محمد منشا طاہر نے اپنے استقبالیہ خطاب میں پرنسپل محمد اجمل جمیل اور ان کے رفقاء کار کو خوش آمدید کہا کہ یہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے کہ ہمیں ” ریئل ہیروز ” کے ساتھ بیٹھنے اور گفتگو کا موقع ملا ہے ہم قوم کے معماروں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں پرنسپل محمد اجمل جمیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں منشا طاہر اور ٹیم دی ٹیلنٹ انٹرنیشنل کا،ممنون ہوں کہ انہوں نے قوم کے معماروں کے لئے شاندار تقریب سجا کر عزت افزائی کی انہوں نے مزید کہا کہ جس قوم میں معلم اور مدرس کی قدر نہیں ہوتی وہ قوم ترقی نہیں کر سکتی۔ جن قوموں کو آپ ترقی یافتہ کہتے ہیں وہاں اساتذہ وی۔ آئی ۔پیز۔ ہیں بچوں کو معاشرے کا عظیم فرد بنانے اس کے کردار کو اسلامی تعلیمات کے مطابق ڈھالنے کے لئے تعلیم کے ساتھ تربیت کی بھی ضرورت ہے۔ ہمارا مدرسہ بچوں کی نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں مشغول رکھتا ہے۔ ہمارے طلباء اور طالبات تعلیم اور کھیلوں میں نمایاں کارکردگی دکھا رہے ہیں ۔ملکی اور غیر ملکی سطح پر اپنی قابلیت کا لوہا منوا رہے ہیں۔تقریب کے مہمانان جن میں مختیار علی خٹک، ندیم احمد، حفیظ اللہ جلال، غلام مصطفی خاں،اور دیگر نے اپنے اپنے خطاب میں اساتذہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا تقریب کے آخر میں حفیظ اللہ جلال صدر دی ٹیلنٹ انٹرنیشنل نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جو تشریف لائے تھے اور کہا کہ ایسی تقریبات ہم سجاتے رہیں گے۔ یہ رنگارنگ تقریب شاندار عشائیہ پر اختتام پذیر ہوئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں