Syed Musrat Khalil was honored with an honorary 118

سید مسرت خلیل کو اعزازی اور اعترافی ایوارڈ سے نوازا گیا

ریاض/اعجاز احمد طاہر اعوان

جدہ سعودی عرب کے کہنہ مشق، اور سینئر صحافی سید مسرت خلیل کی شعبہء صحافت میں گرانقدر صحافتی خدمات اور خصوصا” سعودی عرب کے ریگستان کے میدانوں میں کرکٹ کے کلھاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور اس کھیل کے فروغ کے اعتراف میں “”ویسٹرن پراونس کرکٹ ایسوسی ایشن جدہ”” WPCAJ کی بہترین کوریج اور کرکٹ کے کھیل سے منسلک کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے اعتراف میں سید مسرت خلیل کو اعزازی اور اعترافی ایوارڈ سے نوازا گیا، یہ خصوصی اعزاز محترم صدیق السلام صاحب اور سہیل شاہ صاحب نے دونوں نے مل کر سید مسرت خلیل کو گزشتہ شب مقامی ریسٹورنٹ کی ایک سادہ اور پر وقار یادگار تقریب کے دوران پیش کیا،اس پر مسرت موقع پر جدہ، ریاض،دمام، بریدہ، مدینہ منورہ، اور مکہ مکرمہ میں کھیلی جانے والی کرکٹ کے کھلاڑیوں نے سید مسرت خلیل کو یہ اعزاز حاصل کرنے پر دلی مبارکباد اور خراج تحسین بھی پیش کیا، جو گزشتہ 4 دھائیوں سے سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ کے لئے اپنی شب و روز کی کاوشوں کو بروئے کار لا رہے ہیں، ان کی صحافتی خدمات کے بے لوث جذبے کو پوری پاکستانی کمیونٹی اور سعودی عرب کی سر زمین “”سلوٹ”” بھی پیش کرتی ہے۔اور انکی مکمل صحت یابی اور طویل زندگی کے لئے دعاگو بھی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں