observer of the United Nations 87

معروف سماجی شخصیت اوورسیز رہنما چیئرمین انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ سعودی عرب صدر پاکستان اوورسیز ایسوسی ایشن فورم انٹرنیشنل سعودی عرب مبصر اقوام متحدہ ندیم اختر چوہدری کو اعلیٰ خدمات کی بدولت ممتاز بین الاقوامی ادارے محمد بن سلمان فاؤنڈیشن(Misk) کی طرف سے بااثر شخصیت کے تمغہ سے نوازا دیا گیا

طاہر کرامت دمام
معروف سماجی شخصیت اوورسیز رہنما چیئرمین انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ سعودی عرب صدر پاکستان اوورسیز ایسوسی ایشن فورم انٹرنیشنل سعودی عرب مبصر اقوام متحدہ ندیم اختر چوہدری کو اعلیٰ خدمات کی بدولت ممتاز بین الاقوامی ادارے محمد بن سلمان فاؤنڈیشن(Misk) کی طرف سے بااثر شخصیت کے تمغہ سے نوازا دیا گیا.ادارہ مسك فاؤنڈیشن جس کے بانی و سرپرست سعودی ولی عہد ملک محمد بن سلیمان ہیں.اس موقع پر ندیم اختر چوہدری نے کہا یہ تمغہ میرے اور پاکستان کمیونٹی کیلئے اعزاز کی بات ہے اور اس کیلئے ولی عہد محمد بن سلیمان اور مسك فاؤنڈیشن انتظامیہ کا تہہ دل سے مشکور ہوں. مزید کہا کہ مسك فاؤنڈیشن ایک منفرد اور اعلی خدمات کا حامل بین الاقوامی ادارہ ہے اس کا حصہ ہونا بھی میرے لیے اعزاز کی بات ہے .مزید کہا پاک سعودی دوستی اور سعودی عرب کے 2030 وژن کے مطابق تعمیرو ترقی میں کردار ادا کرنابھی میرے میشن میں شامل ہے جس پر فخر ہے اور یہ خدمات کسی تمغہ کی محتاج نہیں ہیں.مسك فاونڈیشن نے سعودی فاؤنڈیشن ڈے کے موقع پر کمیونٹی کیلئے گراں قدرخدمات اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ کی حامل رہنما شخصیات کا مختلف ذرائع سے تحقیق کےبعد تمغوں کیلئے انتخاب کیا. اس موقع پرمسك فاؤنڈیشن نے ندیم اختر چوہدری کے نام پیغام جاری کیا کہ آپ ایک غیر معمولی اور متاثرکن شخصیت ہیں اور آپ میں مثبت اثر ڈالنے کی صلاحیت ہے اور آپ کے پاس ابلاغ و الہام کی خاص طاقت ہے جس کی وجہ سے آپ دوسروں کی زندگیوں پر اثر انداز ہوتے ہیں اور انہیں تبدیلی اور بہتری کی ترغیب دیتے ہیں اور آپ اپنی کامیابیوں پر فخرکریں. علاوہ ازیں اس کامیابی پر مختلف ممالک میں موجود پاکستانی کمیونٹی نے مسرت کا اظہار کیا اورندیم اختر چوہدری کو واقعی اس اعزاز کا حق دار سمجھتے ہوے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں