رپورٹ عالم خان مہمند
دارالحکومت سعودی عرب الریاض میں داود خیل قبیلے کی جانب سے خیبر پختونخوا سے آئے ہوئے مہمانوں کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا نظامت کے فرائض اسامہ خان اور امیر معاویہ نے سر انجام دیئے تقریب سے خطاب کرتے ھوے مہمانِ خصوصی طارق خان اور مولانا فیض الدین کا کہنا تھا کہ ہم دواد خیل قوم کو آپس میں مل کر ذاتی رنجش مٹا کر ایک دوسرے کا بازوں بننا چاہیے اور آپس میں بھائی چارے کی فضا پیدا کرنا چاہئے جس سے نہ صرف داود قوم کا نام روشن ہوگا بلکہ ہم دوسری قوموں سے مل کر انسانیت کی خدمت کریں گے جو اسلام ہمیں سکھاتا ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے) چیئرمین زرین تاج اور سیف اللہ اور لعل محمود کا کا کہنا تھا کہ ہم سب بھائیوں کو اتفاق سے رہتے ہوئے مل جل کر کام کرنے پر داود قوم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور قوم کے لئے غریبوں، یتیموں اور مسکینوں کے لئے مل کر مدد کرنے پر زور دیا اور کہا دوسری قوموں سے مل کر اپنے بچوں کو تعلیم کی دولت سے مالا مال کریں گے کیونکہ تعلیم کبھی چوری نہیں ہوتا
دیگر مقررین میں بشیر احمد، نائب صدرخیر محمد، عمر گل، رشید احمد، امین فیض، گل رحیم، گل زیب کیانی، عمر علی ، شاہداللہ،مولانا افتخار، شاہداللہ, نیاز محمد ،خان محمد عبدالخنان اور دیگر نے خطاب کیا.
ماشاء اللّٰہ کامیاب پروگرام ہونے پر تمام منتظمین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں دعا گو ہوں کہ اللّٰہ تعالیٰ اس پروگرام کو ہم سب کے لئے ذریعہ نجات بنادے