Maulana Abdul Malik Mujahid 100

مکتبہ دارالسلام ریاض سعودی عرب کے مینجنگ ڈائریکٹر مولانا عبدالمالک مجاہد نے کنگ سعود یونیورسٹی مدینہ منورہ میں زیر تعلیم طلباء کے 5 رکنی وفد کی ریاض آمد

ریاض/اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
تصاویر : ولید اعجاز اعوان

“”مکتبہ دارالسلام ریاض سعودی عرب کے مینجنگ ڈائریکٹر مولانا عبدالمالک مجاہد نے مدینہ یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلباء کے 5 رکنی وفد کی ریاض آمد پر ان کے اعزاز میں اپنے آفس میں ایک شاندار اور پرتکلف “”دعوت ظہرانہ “” کا خصوصی اہتمام کیا۔ اس موقع پر ریاض کی سماجی شخصیت انجینئر محمد پرویز عباسی، “”PWC”” کے سینئر ممبر ولید اعجاز اعوان، اور “”PNP”” کے بیوروچیف اعجاز احمد طاہر اعوان، اور عبدالمالک مجاہد کے دونوں ہونہار صاحبزادے بھی موجود تھے، “” مدینہ یونورسٹی “” میں زیر تعلیم طلبا کے وفد کے سربراہ عبدالعزیز بھٹہ نے اپنے دیگر وفد کے اراکین کے ساتھ ایک ہفتہ تک ریاض کا تفصیلی دورہ کیا، اس دورے کے دوران مینجنگ ڈائریکٹر مکتبہ دارالسلام عبدالمالک مجاہد نے ادارہ کے مختلف شعبوں کا وزٹ بھی کروایا۔ اور ادارے کے اشاعتی مراحل اور جدید فنی صلاحیتوں سے مزین اور مزید پرنٹننگ کے جدید نظام کے بارے بھی آگاہ کیا۔ اس موقع مدینہ یونیورسٹی میں زیر تعلیم وفد کے سربراہ عبدالعزیز بھٹہ نے گفتگو کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ مدینہ یونیورسٹی میں طلباء کے داخلہ کے لئے عمر 17 تا 25 سال کے درمیان ہونا ضروری ہے۔ اسکالر شپ کے لئے پاکستان اور آزاد کشمیر کے داخلے سارا سال کھلے رہتے ہیں۔ پی ایچ ڈی کرنے کے لئے عمر کی حد کا تعین 35 سال تک رکھا گیا ہے۔اسکالر شپ طلباء کو 3 ماہ کا وضیفہ اور ریٹرن ٹکٹ بھی دیا جاتا ہے۔ اسکالر شپ حاصل کرنے والے طلباء کو ماہانہ 900 سو سعودی ریال، جبکہ دیگر شعبوں میں طلباء کو 850 سعودی ریال ہر ماہ باقاعدگی کے ساتھ دیئے جاتے ہیں۔
“”مدینہ یونورسٹی “”گینز آف ورلڈ ریکارڈ بک”” میں بھی شامل کر لیا گیا ہے۔ اس یونیورسٹی میں 170 سے زیادہ ملکوں کے طلباء زیور تعلیم سے آراستہ ہو رہے ہیں، جو 50 سے زائد زبانیں بھی بولتے ہیں۔ اس یونیورسٹی کا افتتاح 1961 میں ہوا تھا اور اس کے اندر 9 فکیلئٹز کا بھی وسیع انتظام۔کیا گیا ہے۔

مولانا عبدالمالک مجاہد نے مدینہ یونیورسٹی کے طلباء کے وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ میرے اور میرے ادارہ کے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ آپ سب نے ادارے کی کارکردگی میں پوری دلچسپی کا اظہار بھی کیا۔ جب بھی مدینہ یونورسٹی کے طلباء چاہیں وہ مکتبہ دارالسلام ریاض کے دور پر تشریف لا سکتے ہیں اور ان کا ریاض میں قیام میرے لئے باعث اطمینان اور خوشی کا موقع بھی ادارہ کو حاصل ہو گا۔ اور تمام طلباء میرے خاص مہمان بھی ہوں گئے۔ انہوں نے وفد کو ادارہ کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کروایا، اور اپنے ادارہ اور اپنی مختلف موضوعات پر شائع شدہ کتب کے تحائف بھی پیش کئے۔ انہوں نے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ نئی نوجوان نسل کو اسلامی تعلیمات سے بہرہ ور کرنے کے لئے ان کی مذہبی اور دنیاوی تربیت و تعلیم کے حصول پر والدین اپنی بھرپور اور خصوصی توجہ مرکوز کریں۔ تاکہ نوجوان نسل معاشرے کے اندر پھیلی ہوئی برائیوں اور بے راہ روی سے اپنے آپکو محفوظ رکھ سکیں۔ اس موقع پر خصوصی فوٹو گرافی ولید اعجاز اعوان نے کی۔ اس شاندار اور پر تکلف “”دعوت ظہرانہ “” کے اختتام پر اعجاز احمد طاہر اعوان نے کثیر الاشاعت “”ماہنامہ بساط”” کراچی کا تازہ شمارہ بھی جناب عبدلمالک مجاہد کو پیش کیا۔ جنہوں نے شمارے کی اہمیت اور منفرد جریدے کی اشاعت کے لئے سرپرست سید مظفر اعجاز کی شب و روز کی کاوشوں سمیت پوری صحافتی ٹیم کو دل کی اتھاء گہرائیوں سے مبارکباد بھی پیش کی اور شمارہ کے معیار کو بھی سراہا، اور اپنے مکمل تعاون کی۔بھی یقین دہانی کروائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں