92

کالج آف فزیشن اینڈ سرجن پاکستان کے زیراہتمام سفارتخانہ پاکستان الریاض میں ” FCPS-1 ” کے امتحانات کا انعقاد کیا گیا


ریاض/اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

کالج آف فزیشن اینڈ سرجن پاکستان کے زیراہتمام سفارتخانہ پاکستان الریاض میں ” FCPS-1 ” کے امتحانات کا انعقاد کیا گیا

کالج آف فزیشن سر جن پاکستان سفیر پاکستان جناب احمد فاروق صاحب کاشکر گزار ھے کی سفارہ پاکستان سعودی عرب نے کالج آف فزیشن سر جن پاکستان کے امتحانات کے انعقاد میں بھرپور معاونت کی.
کالج اپنی مثالی کارکردگی، اعلی تعلیمی معیار اور ٹریننگ سے پاکستان کا وقاردنیا میں بلند رکھے گا.پروفیسر خالد مسعود گوندل. پریزیڈنٹ کالج آف فزیشن اینڈ سرجن پاکستان.

الریاض سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض کے سفارتخانہ پاکستان میں کالج آف فزیشن اینڈ سرجن پاکستان کی جانب سے FCPS 1 امتحان کا انعقاد کیا گیا.جس کی نگرانی ڈاکٹر مبشر حسن ڈاکٹر تعظیم حسین، ڈاکٹر شھزاد ممتاز، ڈاکٹر را حیل احمد اور ڈاکٹر شھاد احمد نے کی اس موقع پر کالج آف فزیشن اینڈ سرجن پاکستان کے اعزازی ریجنل ڈائریکٹر سعودی عرب ڈاکٹر تعظیم حسین نے کہا کہ ھم کالج کے امتحان کو اعلی تعلیمی معیار کے مطابق رکھنے کا عزم رکھتے ھیں تاکہ پاکستانی ڈاکٹرز اپنی اعلی پیشہ ورانہ خدمات اور بہترین اخلاق و کردار سے پاکستان کا نام روشن کر سکیں یہ مستقبل کے ڈاکٹر پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں. ڈاکٹر تعظیم حسین کہا کہ سعودی عرب میں پاکستانی ڈاکٹرز کی ترقی کے میں پروفیسر خالد مسعود گوندل، پروفیسر شعیب شفیع اور ان کی ٹیم کی مسلسل کاوشوں کا بہت بڑا ھاتھ ھے اور ان کی تمام خدمات کو سراہا. امتحان کے اختتام پر تمام شرکا نے سفیر پاکستان جناب احمد فاروق کا شکریہ ادا کیا کہ سفارت خانہ پاکستان ہمیشہ کالج آف فزیشن اینڈ سرجن پاکستان کے امتحانات میں معاونت فراہم کرتا ھے.اس موقع پر سعودی عرب کمیٹی نے صدر کالج آف فزیشن اینڈ سرجن پاکستان پروفیسر خالد مسعود گوندل اور کونسل کے ویثرن کی تعریف کی اور اقدامات کو سراہا کالج آف فزیشن اینڈ سرجن کی انتظامیہ نے خصوصی تعاون کرنے پر سفارتخانہ پاکستان الریاض کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ سفارتخانہ پاکستان آئندہ بھی معاونت فراہم کرتا رہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں