پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن اور انتخابی نشان کیس پر دوبارہ سماعت 148

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آزاد امیدواروں کو سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کی اجازت دے دی

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض اراکین کے مجلس وحدت المسلمین میں شمولیت پر تحفظات کے باعث سنی اتحاد کونسل کے نام پر غور کیا گیا، سنی اتحاد کونسل سے اتحاد وفاق اور پنجاب کی سطح پر ہوگا.
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے آزاد اراکین کو اپنی دستاویز الیکشن کمیشن میں جلد ازجلد جمع کرانے کی ہدایت کر دی، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد اراکین کل سے شمولیتی دستاویز الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں گے.
اس سے قبل پی ٹی آئی سے “بلے” کا انتخابی نشان چھن جانے کے بعد آزاد حیثیت میں انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اراکین کے مجلس وحدت المسلمین میں ضم ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں