پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن اور انتخابی نشان کیس پر دوبارہ سماعت 65

پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات کرکے انتخابات میں ہونیوالی مبینہ دھاندلیوں سے متعلق آگاہ کردیا

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
ایوان صدر کی جانب سےجاری ہونیوالےاعلامیے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وفد میں رؤف حسن اور عمیر نیازی شامل تھے، پی ٹی آئی کے وفد نے صدر مملکت کو انتخابی عمل میں ہونے والی مبینہ بےضابطگیوں کے بارے میں پارٹی موقف سے آگاہ کیا اور مؤقف اختیار کیا کہ مختلف حلقوں میں جاری کردہ فارم 45 ہی انتخابی نتائج کے اصل حقائق بتاتے ہیں، پارٹی کو دبانے ، انتخابی نشان چھیننے اور گرفتاریوں کے باوجود انتخابات میں کامیابی ملی۔پی ٹی آئی کے وفد نے کہا کہ زیادتیوں کے باوجود عام انتخابات میں عوام نے پارٹی کے امیدواروں پر اعتماد کا اظہار کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں