Kashmir Solidarity Day Ceremony 82

دارالحکومت ریاض میں سفارت خانہ پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب

رپورٹ : عالم خان مہمند یوم یکجہتی کشمیر سفارت خانہ پاکستان ریاض، سعودی عرب

دارالحکومت ریاض میں سفارت خانہ پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان احمد فاروق کا کہنا تھا کہ آج پوری دنیا میں پاکستانی اور کشمیری ملکر مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کر رہے ہیں اور ہم سیاسی،سفارتی اور اخلاقی طور پر کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے تاہم کشمیر میں جاری مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی دوہرے معیار کو ظاہر کرتی ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ اقوام متحدہ مسلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے خوہ مسلہ کشمیر کو حل کروانے میں اپنا کردار ادا کرے
دیگر مقررین میں سردار رزاق سمیت دیگر کا کہنا تھا کہ بھارت گزشتہ سات دہائیوں سے مقبوضہ کشمیرمیں میں انسانیت سوز مظالم کر رہا ہے اور اقوام متحدہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہا ہے مگر جب تک کشمیر کی آزادی کا حصول ممکن نہیں ہوتا تب تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔
تقریب میں سفارت خانہ پاکستان کے فرسٹ سیکرٹری ایمن ندیم،شفیق احمد اور سکینڈ. سیکرٹری مواحد کیانی نے صدر پاکستان،وزیراعظم اور وزیر خارجہ پاکستان کے یوم اظہارِ یکجہتی کے حوالے سے پیغامات پڑھ سنائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں