شاعر/کالم نگار : سیدہ نمرہ محسن شیرازی
پیاری اماں چھوڑ گئی ہیں
سندر مکھڑا موڑ گئی ہیں
اب کیا دیکھوں گی چندا کو
لے آنکھ کا میری نور گئی ہیں
اچھی اماں مجھے بتاؤ
نہ مجھ سے کچھ بھی تم چھپاؤ
وہاں جہاں تم جا بسی ہو
کیا کوئی مینا میرے سی ہے
ہوا کو بھیجوں کون نگر میں
تجھ کو ڈھونڈوں کون ڈگر میں
رات رات بھر نیر بہاوں
رو روکر میں تجھے بلاوں
دل میں میرے آگ لگی ہے
تن پہ تیرے خاک لگی ہے
آجا تجھ کو پھر سے نہلاوں
پیاری گڑیا پھر سے سجاوں
اماں میں نے کھلونےتوڑ دیئے ہیں
سنگی ساتھی چھوڑ دئیے ہیں
تو ہی ساتھی تو ہی سہیلی
جگ کو تو میں لگوں پہیلی
اماں اب کون مجھے سلجھائے
تیرے بن یہ دیس نہ بھائے
نمیرہ محسن
جنوری 2024