جرمنی برلن رپورٹ مطیع اللہ (تازہ ترین اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)
نئے سال کے اغاز سے ہی کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں میں اضافہ ہوگیاجرمنی نے ایک مرتبہ پھر ماسک لگانے اور احتیاطی تدابیر پرغورشروع کردیا.
15 جنوری تک دو ہزار سے زائد کیسز رجسٹرڈ ہوئے جبکہ کورونا وائرس سے 80 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں.
جرمنی تین کروڑ سے زائد شہری کورونا وائرس کے شکارئے تھے جبکہ ایک لاکھ اسی ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے انتقال کرچکے ہیں.
نئےعداد شمار کے مطابق جرمنی میں 2024 جنوری میں دو ہزار سے زائد کیسز رجسٹرڈ ہوئے جبکہ متعدد مریضوں نے اندارج ہی نہیں ہوم میڈ علاج و احتیاطی تدابیر کو اپنانے پر ریکور ہوئے جبکہ 2024،15 جنوری تک کورونا وائرس سے 80 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں.
موسمی تبدیلیوں کے ساتھ ہی کھانسی، نزلہ، زکام اور بخار میں مبتلا مریضوں میں اضافے کے ساتھ ہی کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں ایا ہیں،
دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ دسمبر کے تعطیلات کے دوران بھیڑ بھاڑ اور میل جول سے دنیا بھر میں کورونا وائرس کے کیسوں میں اضافہ ہوا۔
صرف دسمبر میں تقریبا ً 10ہزار اموات ہو گئیں۔ ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ دسمبر کے دوران اسپتالوں میں کورونا وائرس سے متاثرین کے داخلوں کی تعداد میں تقریباً 50ملکوں، جن میں بیشتر یورپی اور امریکی ممالک ہیں، 42 فیصد اضافہ ہو گیا۔
نومبر کے مقابلے میں انتہائی نگہداشت یونٹ میں بھی داخلوں میں 62 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا۔ ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل نے بتایاکہ کورونا کی کی روک تھام کے اقدامات جاری ہیں، اموات کی یہ سطح ناقابل قبول ہے۔
واضح رہے کہ نیا جے این ون ویریئنٹ اس وقت دنیا میں سب سے بڑے پیمانے پر پایا جانے والا کورونا وائرس ویریئنٹ بن گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دیگر ممالک میں بھی کیس بڑھ رہے ہیں لیکن رپورٹ نہیں ہو رہے ہیں۔ عالمی ادارے نے حکومتوں پر زور دیا کہ وہ نگرانی کا سلسلہ جاری رکھیں اور علاج تک رسائی بھی جاری رکھیں۔کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر میں نہ صرف سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہوا ہے بلکہ فلو، رائنو وائرس اور نمونیا کے کیسزمیں بھی اضافہ ہوا ہے۔