سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
الیکشن ٹریبونل نے تحریک انصاف کے دو رہنماوں کے عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے ہیں.
تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹریبونل میں تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار کی اپیل پر سماعت ہوئی ، ٹریبونل نے شاندانہ گلزار کے کاغذات نامزدگی کو درست قرار دیتے ہوئے منظور کر لیا،ریٹرننگ افسر نے این اے 30 پشاور سے شاندانہ گلزار کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے تھے.
دوسری جانب عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کرلیے گئے.