جدّہ میں پاکستان انٹرنیشنل اسکول کی سابقہ ٹیچر مسز بنت الحسن کی جانب سے پاکستان انٹرنیشنل اسکول کی سابقہ پرنسپل مسز سلمہ خان کے اعزاز میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد 125

جدّہ میں پاکستان انٹرنیشنل اسکول کی سابقہ ٹیچر مسز بنت الحسن کی جانب سے پاکستان انٹرنیشنل اسکول کی سابقہ پرنسپل مسز سلمہ خان کے اعزاز میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد

ثناء شعیب نمائندہ خصوصی جدہ سعودی عرب رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سعودیہ عرب کے شہر جدّہ میں پاکستان انٹرنیشنل اسکول کی سابقہ ٹیچر مسز بنت الحسن کی جانب سے پاکستان انٹرنیشنل اسکول کی سابقہ پرنسپل مسز سلمہ خان کے اعزاز میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی مہمان خصوصی پاکستان انٹرنیشنل اسکول کی پرنسپل مسز سلمہ خان تھیں ۔نظامت کے فرائض مسز بنت الحسن نے ادا کیے ۔اور اس تقریب کی سب سے دلچسپ بات یہ تھی کے اس میں تمام سابقہ ٹیچرز اور سٹوڈنٹس موجود تھے۔مسز بنت الحسن جو اردو زبان میں مہارت رکھتی ہیں انہوں نے شاعری سنا کر لوگوں کی خوب داد وصول کی اور مسز سلمہ خان جو کے انگریزی زبان میں مہارت رکھتی ہیں انہوں نے انگریزی میں نظم سنا کر لوگوں کا دل جیت لیا ساتھ ہی سعودی میڈیا کی مشهور اور سب کی ہردلعزیز شخصیت سمیرا عزیز کی شاعری سے پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھا ۔
اس تقریب میں ملی نغمے بھی سناے گئے ۔اور ٹیچرز نے اپنی سٹوڈنٹس کو بہت اچھی اچھی نصیحتیں بھی کی۔ آخر میں مسز بنت الحسن نے انے والے مہمانوں کاشکریہ ادا کیا اور تقریب کا اختتام پاکستان سعودیہ کی سلامتی کی دعاؤں سے کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں