رپورٹ : الریاض جویریہ اسد (تازہ ترین اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)
پاکستان انڑنیشنل سکول ریاض (ناصریہ) نے اپنے تمام سٹاف کے اعزاز میں سالانہ عشائیے کا اہتمام کیا۔ جس کے مہمان خصوصی سفارت خانہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ویلفیئر اتاشی اور سکول لنک افیسر رانا محمدمعصوم تھے۔ سکول انتظامیہ اور مینجمنٹ کونسل نے مہمان خصوصی کا سکول کی نئی عمارت میں استقبال کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کی نظامت کے فرائض سنئیر اساتذہ گوہر رفیق، عظمت اللہ بھٹہ اور محترمہ فرحت منیر نے ادا کئے۔ تلاوت کی سعادت حافظ زاہد کو ملی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سکول مینجمنٹ کونسل کے چئیرمین انجنئیر مصطفیٰ پاشا نے کہا کہ ہم نے پاکستان ایمبیسی کے تعاون سے سکول کی عمارت کا دیرینہ مسئلہ حل کر دیا ہے۔ جس کے لیے ہم پاکستان ایمبیسی کےتہہ دل سے مشکور ہیں۔ آج کی یہ خوبصورت تقریب کا سکول کی نئی عمارت میں منعقد کرنے کا مقصد تھا کہ لوگوں کی اس کے بارے میں چہ میگیوں ختم کی جائیں میں اس کامیابی پر اللہ رب العزت کا شکر ادا کرتا ہوں اور اپنی کمیونٹی اور اساتذہ کرام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اب اساتذہ کرام محنت اور لگن سے اپنے فرائض انجام دے سکیں گے۔ ایس ایم سی ممبر انجینئر وقاص نے کونسل کی دو سالہ کارکردگی کا جائزہ پیش کیا۔ اور بتایا کہ سکول کی لائبریری، سکو ل مینجمنٹ سسٹم اور ایڈمن سسٹم کو جدید تقاضوں کے مطابق بحال کردیا گیا ہے۔ انشاء اللہ اب سکول کی اپنی بلڈنگ میں ہم طلباء اور طالبات کے لئے سپورٹس کمپلکس بنائیں گے۔ایجوکیشن ممبر ڈاکٹر طاہر نے کہا کہ اساتذہ کو کمیونٹی کے بچوں کو اپنے بچے سمجھ کر زیور تعلیم سے اراستہ کرنا ہوگا پھر کامیابیاں ہی سب کا مقدر ہوں گی ایجوکیشن ممبر شیخ ابوبکر نے کہا کہ اب نئی بلڈنگ میں نئے تعلیمی انداز اختیار کرنے پڑیں گے۔ فنانس ممبر محمد اسد نے اساتذہ کرام کی فلاح وبہبود کے لئے اٹھائے کئے گئے اقدامات کا تذکر ہ کیا او ر کہا کہ اب ہمیں اپنے امیج کو عمدہ تعلیم اور بلند اخلاق سے بہتر بنانا ہوگا۔مہمان خصوصی لنک افسر رانا معصوم نے بلڈنگ کے حصول کے لئے بھر پور تعاون پر کراؤن پرنس محمد بن سلمان، ایجوکیشن منسڑ اور منسٹری کے دیگر اراکین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بلڈنگ موجودہ ایمبسڈر اور گزشتہ ایمبسڈر کی لگاتار کوششوں کا نتیجہ ہے۔انہوں کے کہا کہ سکول میں ایسا پرنسپل لایا جائے گا جو لیڈرشپ کی صلاحیتوں سے مزین ہو ہم جلد کیمبریج کلاسز کا بھی یہاں پر اہتمام کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ سکول کے در و دیوار پر دنیا کے ایسے کامیاب لوگوں کی تصویریں لگائیں جائیں جو آج کی دنیا میں کامیاب ہیں۔ جن میں محمد بن سلمان، مارک زکر برگ ، ایلون مسک اور بل گیٹس۔ انہوں نے اساتذہ کو نصیحت کی طلباء میں بڑے خواب اجاگر کریں تاکہ وہ ان کی تعبیر میں سرگرداں رہیں۔ تقریب کے آخر میں نئی سکول کی عمارت کے ایگر یمنٹس کے کاغذات سکول پرنسپل بدر منیر بدر کے حوالے کیے گئے تقریب میں اساتذہ کرام کو ان کی ایجوکیشن کانفرنس 2023 میں عمدہ کاکردگی پر شیلڈز، سرٹیفیکیٹس بھی دیئے گئے تقریب کا اختتام ایک شاندار عشائیے پر ہوا۔