سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن اورانتخابی نشان کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا، دونوں جانب سے دلائل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا.
پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن اور انتخابی نشان کیس کی سماعت ہوئی،قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہاکہ الیکشن کمیشن کو ویب سائٹ پرسرٹیفکیٹ ڈالنے سے کیا مسئلہ ہے،جسٹس اعجاز خان نے کہاکہ یہ اب ان سے ہم پوچھیں گے،قاضی انور نے کہاکہ ایک پارٹی کو ایک طرف کرنا الیکشن کمیشن اورجمہوریت کیلئے ٹھیک نہیں،الیکشن کمیشن کو ایک سیاسی جماعت کیخلاف استعمال نہیں کرنا چاہئے تھا،ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کروائے.
جسٹس اعجاز نے کہاکہ الیکشن کمیشن خود جوڈیشل اتھارتی ہے، وہ سپریم کورٹ جا سکتا ہے،وکیل قاضی انور نے کہاکہ لاہور ہائیکورٹ میں کہا گیا پشاور ہائیکورٹ میں یہی معاملہ ہے، آپ 9تاریخ کے بعد فیصلہ کریں،لاہور ہائیکورٹ نے بات مان لی،جسٹس اعجاز نے استفسار کیا تو کیا الیکشن کمیشن لاہور ہائیکورٹ سے مطمئن ہے؟پشاور کے آرڈر کو لاہور میں چیلنج کیاگیا ہے؟قاضی انور نے کہاکہ مجھے نہیں پتہ لاہور ہائیکورٹ میں 26دسمبر کا آرڈر پیش ہوا ہے یا نہیں،جسٹس اعجاز خان نے کہاکہ ہم وقفہ نہیں کررہے، معاملے کو نمٹانا ہے،پی ٹی آئی کے وکیل نےاپنے دلائل مکمل کرلی .