عمران خان، شاہ محمود، شیخ رشید سمیت پی ٹی آئی کے درجنوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد 139

عمران خان، شاہ محمود، شیخ رشید سمیت پی ٹی آئی کے درجنوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان کے لاہور کے حلقہ این اے 122 اور این اے 89 میانوالی سے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے ہیں.
لاہور کے حلقہ این اے 122 کے ریٹرننگ آفیسرز نے اعتراضات کی سماعت کے بعد سنیچر کو عمران خان کے کاغذات مسترد کرنے کا فیصلہ سنایا.
مسلم لیگ ن کے رہنما میاں نصیر نے عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض کیا تھا اور موقف اپنایا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے تجویز اور تائید کنندہ این اے 122 سے نہیں ہیں۔
اعتراض گزار کے مطابق ’عمران خان توشہ خانہ کیس میں نااہل ہیں۔ ان دو اعتراضات کے باعث وہ الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے۔‘
ریٹرننگ افسر نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ’سابق چیئرمین پی ٹی آئی سزا یافتہ ہیں اور پانچ برس کے لیے سیاست کے لیے نااہل ہیں، اس لیے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جاتے ہیں۔‘
واضض رہے کہ عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی کی 24 دسمبر کو شروع ہونے والی جانچ پڑتال کا آج آخری دن تھا۔
پاکستان کی تین بڑی سیاسی جماعتوں پاکستان مسلم لیگ ن، پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہوں نے لاہور کے مختلف حلقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کروا رکھے تھے۔
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف لاہور کے حلقہ این اے 130 سے کاغذات نامزدگی منظور ہو گئے ہیں۔ ان کے خلاف کسی نے بھی ریٹرننگ افسر کے پاس کوئی اعتراض دائر نہیں کیا۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لاہور کے حلقہ این اے 127 سے امیدوار ہیں۔ ان کے کاغذات نامزدگی بھی منظور ہو چکے ہیں۔
اس کے علاوہ شہباز شریف، مریم نواز، حمزہ شہباز، سردار ایاز صادق، علیم خان، لیاقت بلوچ، صنم جاوید اور اعجاز چوہدری بھی لاہور سے قومی اسمبلی کے امیدوار ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں