کلئیرنس سرٹیفکیٹ پیش نہ کرنے پر پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم این اے صاحبزادہ صبغت اللہ کے کاغذات نامزدگی کو ریٹرننگ آفیسر نے مسترد کردئیے 279

کلئیرنس سرٹیفکیٹ پیش نہ کرنے پر پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم این اے صاحبزادہ صبغت اللہ کے کاغذات نامزدگی کو ریٹرننگ آفیسر نے مسترد کردئیے

رپورٹ : لال زمین خان تاران دیربالا خیبر پختونخوا (تازہ ترین اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اور سابق ایم این اے صاحبزادہ صبغت اللہ کے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے۔

پی ٹی آئی رہنما صاحبزادہ صبغت اللہ نے عام انتخابات 2024 میں حصہ لینے کے لیے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 5 دیر بالا سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جنہیں جمعے کے روز ریٹرننگ آفیسر نے مسترد کر دیا ہے۔

ریٹرننگ آفیسر نے کلئیرنس سرٹیفکیٹ پیش نہ ہونے پر سابق ایم این اے صاحبزادہ صبغت اللہ کے کاغذات مسترد کیے ہیں۔

پی ٹی آئی کے سابقہ ایم این اے صاحبزادہ صبغت اللہ نے کاغذات مسترد ہونے کی تصدیق کردی، وجوہات جلد سامنے آجائیں گی۔

اس حوالے سے ان کے وکیل کا کہنا تھا کہ ہم نے تمام تر الیکشن کمیشن کی مطلوبہ دستاویزات مکمل کرلئے تھے ، فیصلے کے خلاف پشاورہائیکورٹ میں رٹ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں