کالم نویس/اعجاز احمد طاہر اعوان،پی این پی نیوز ایچ ڈی
●● نئے سال 2024 کی آمد آمد ہے۔ سال رواں 2023 اپنے ایام کے آخری مراحل میں یے۔ اور نئے سال 2024 چند دنوں کے بعد نیا سورج نئی امنگوں اور وطن عزیز کے لئے ڈھیر ساری دعاوں اور نیک خواہشات اور امیدوں کے ساتھ طلوع ہو جائے گا۔ رواں سال کے دوران کئی ہنگامہ خیز واقعات بھی رونما ہوئے جس نے ملکی سیاست اور منظر نامہ پر گہرے اثرات بھی مرتب کیئے۔ آئے سب مل کر گزرتے ہوئے سال 2023 پر ایک نظر ڈالتے ہیں:::
●● رواں سال 2023 14 جنوری کو پنجاب کے وزیر اعلی پرویز الہی نے پنجاب کی 17ویں صوبائی اسمبلی کو تحلیل کیا۔
●● 18 جنوری کو خیبر پختون خوا کے وزیر اعلی محمود خان نے خیبر پختونخوا کی 11ویں صوبائی اسمبلی تحلیل کیا۔
●● 28 مئی کو گورنر خیبر پختونخوا میں انتخابات کرانے کا اعلان کیا تاہم بعد میں وہ اپنے اس اعلان سے پیچھے ہٹ گئے۔
●● پی ٹی آئی “PTI” نے پنجاب میں انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیلنج کیا۔
●● رواں سال 5 مارچ کو پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا PEMRA) نے تمام چینلز پر چیئرمین عمران خان تحریک انصاف کی تقاریر و بیانات دکھانے پر پابندی عائد کر دی۔
●● ماہ مارچ میں پولیس پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو گرفتار کرنے کے لئے لاہور میں انکی رہائشگاہ زمان پارک پہنچی۔
●● اپریل میں چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال سمیت سپریم کورٹ کے 8 ججز کے خلاف آئیں کے آرٹیکل 209 اور ججز کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا۔
●● 9 مئی 2023 کو سابق پاکستانی وزیراعظم اسلام آباد میں ہائی کورٹ کے باھر سے گرفتار کیا گیا۔ جس کے بعد انکی پسرٹی کی طرف سے مظاہروں کی کال دے دی گئی۔
●● 20 مئی 2023 کو حکومت پاکستان نے آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لئے سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن تشکیل دیا گیا۔
●● 9 مئی 2923 کو سابقہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پر تشدد احتجاج کے دوران فوجی تنصیبات اور ریاستی املاک کو نظر آتش کیا گیا۔
●● 9 اور 10 مئی 2023 کے واقعات کے دوران 102 افراد کو پولیس نے گرفتار کیا اور انکا فوجی عدالتوں میں ٹرائل شروع کیا گیا۔
●● 5 اگست 2023 کے دن اسلام آباد کی سیشن عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں تین سال قید کی سزا سنائی۔
●● اگست 2023 میں سال 2018 کے عام انتخابات کے نتیجے میں تشکیل پانے والی قومی اسمبلی کی مدت 12 اگست 2023 کو رات 12 بجے مکمل ہعئی۔ اور اس وقت کے وزیراعظم شہباز شریف نے مقررہ مدت سے قبل ہی 9 اگست 2023 کو اسمبلی تحلیل کر دی۔
●● 11 اگست 2023 کو گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وزیر اعلی مراد علی شاہ کی ایڈوائس پر صوبائی اسمبلی تحلیل کر دی
●● 12 اگست 2023 کو گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے بلوچستان اسمبلی تحلیل کی۔
●● 14 اگست 2023 کو نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ملک کے 8ویں نگران وزیراعظم کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف لیا۔ جس کے بعد شہباز شریف کی 16 ماہ کی حکومت کا خاتمہ ہو گیا۔
●● 17 اگست 2023 کو جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے سندھ کے نگران وزیر اعلی کے عہدے کا حلف اٹھایا۔
●● 17 اگست 2023 کو پنجاب کے شہر جڑانوالہ میں توہین مذہب کے مبینہ واقعے پر مشتمل افراد نے گرجا گھر ، اور کئی مکانات اور گاڑیوں کو آگ لگا دی اور پولیس نے 100 سے زائد افراد کو گرفتار کیا۔
●● رواں سال 21 جون 2023 کو صدر عارف علوی نے جسٹس قاضی فائز عیسی کو بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دی۔
●● 21 اکتوبر 2023 کے تین مرتبہ پاکستان کے وزیر اعظم رہنے والے میں۔محمد نواز شریف چار سال کی خود ساختہ جلاوطنی ختم۔کرنے کے بعد وطن واپس آئے۔
●● رواں سال 2023 الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپتیم۔کورٹ آف پاکستان کے حکم پر آئیندہ عام انتخابات کے شیڈول کا باقاعدہ طور پر اعلان کیا۔
●● الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاتی شیڈول کے مطابق عام انتخابات کے لئے پولنگ 8 فروری 2024 کو ہی ہو گئی۔
●● ایکشن کے لئے کاغذات نامزدگی 19 دسمبر 2023 سے حاصل کئے گئے۔ اور کاغذات 20 سے 23 دسمبر تک دص کئے گئے۔ ایک دن کے مزید اضافہ کے ساتھ۔
!●● اس سال 25 دسمبر کو بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا 147واں یوم پیدائش عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس دن عام تعطیل کا اعلان بھی کیا گیا۔
●● کراچہ۔میں بھاری ٹریفک کی اندرون شہر کراچی میں دن صبح 6 سے رات 11 بجے تک ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گئی۔
●● کراچی میں لوٹ مار اور چھینا چھانی کی وارداتوں کا سلسلہ گزشتہ سال کی نسبت بلند ترین سطح پر رہا۔