میری آواز،منفرد لہجے کی شاعرہ پروین شاکر کی آج (26 دسمبر 2023) کو 29ویں برسی منائی جا رہی ہے 172

میری آواز،منفرد لہجے کی شاعرہ پروین شاکر کی آج (26 دسمبر 2023) کو 29ویں برسی منائی جا رہی ہے

کالم نویس/اعجازاحمد طاہر اعوان پی این پی نیوز ایچ ڈی

اردو ادب کے منفرد لہجے کی حامل پروین شاکر کی آج (26 دسمبر 2023) کو 28عیں برسی منائی جا رہی ہے۔ پروین شاکر 24 نومبر 1952 کو روشنیوں کے شہر کراچی میں ایک علمی ادبی اور مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئیں۔ ان کے درجنوں شعری مجموعے شائع ہوئے جن میں خوشبو، ماہ تمام، مسکراہٹ، محبت اور عورت، صدبرگ، انکار اور خود کلامی شامل ہیں۔ اردو ادب کی منفرد کی۔مسیہ ناز شاعرہ اور غم کی شاعری کی معروف ادبی شخصیت پروین شاکر کی آج انتہائی افسوس اور دکھ کے لمحات کے ساتھ برسی منائی جا رہی ہے۔ وہ نسوانی جذبہوں اور احساسات کی اتھاء گہرائیوں تک جانے والی عظیم شاعرہ تھیں۔
ٹوٹی ہے میری نیند مگر تم کو اس سے کیا
بجتے رہیں ہواوں سے در، تم کو اس سے کیا

پروین شاکر نے انگریزی میں ماسٹرز کی اعلی ڈگری لینے کے بعد سول سروس آف پاکستان میں اعلی عہدے پر فائز رہیں۔ کچھ عرصہ انہوں نے جامعہ کراچی میں شعبہ تدریس کے فرائض بھی ادا کئے۔ پروین شاکر کو رہائش آف پرفارمنس اور آدم جی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ پروین شاکر کی شاعری اردو ادب میں ہوا کا تازہ جھونکا تھا۔ اپنی منفرد اور اچھوتے انداز شاعری میں چمن اردو میں ہمیشہ اپنے نام کے ساتھ چمکتی رہیں گئیں۔

میں سچ کہوں گی پھر بھی ہار جاوں گی
وہ جھوٹ بولے گا اور لاجواب کر دے گا

پروین شاکر نے نوعمری میں ہی اردو ادب میں اپنے علمی اور ادب سے لگاو کے سفر کا آغاز کر دیا۔ نثار بھاری بھی کی مگر شاعری سے انہیں خاص لگاو اور عشق تھا۔ ان کا ابتدائی قلمی نام “”بینا”” تھا۔ پروین شاکر نے غزلیات اورنظمیں لکھنے سے خاص شہرت پائی۔ 1976 میں انکی زندگی کا شاہکار مجموعہ کلام “”خوشبو”” منظر عام پر آنے ہی ادبی حلقوں میں تہلکہ مچ گیا۔ اور انہیں “”خوشبو”” کی شاعرہ کا خطاب مل گیا۔

پروین شاکر 26 دسمبر 1984 کو صرف 42 سال کی عمر میں اسلام آباد میں ایک ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو گئیں۔ آج دکھ اور کرب کے جذبات کے ساتھ پاکستان سمیت دنیا بھر کے ادبی حلقوں میں پروین شاکر کی 29ویں برسی منائی جا رہی ہے۔اللہ پاک انکی مغفرت فرمائے ہوئے انہیں جنت الفردوس میں جگہ عنائت فرمائے (آمین)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں