نگران حکومت ملکی تاریخ کی طویل مدت نگران سیٹ اپ بن گیا 136

پاکستان میں موجودہ نگران حکومت ملکی تاریخ کی سب سے طویل مدتی نگران حکومت بن گئی

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پاکستان میں موجودہ نگران حکومت ملکی تاریخ کی سب سے طویل مدتی نگران حکومت بن گئی ۔ انوارالحق کاکڑ کے بطور نگران وزیراعظم 131 دن مکمل ہوگئے ہیں، اس سے قبل میاں سومرو کی نگران حکومت 130 دن کی تھی۔ انوار الحق کاکڑ نے بطور نگران وزیراعظم 14 اگست 2023 کو حلف اٹھایا.
ان سے قبل جسٹس (ر) ناصر الملک یکم جون سے 18 اگست 2018 تک 79 روز کے لیے نگران وزیر اعظم تھے، جسٹس(ر)ہزار خان کھوسو 25 مارچ 2013 سے 4 جون 2013 تک نگران وزیراعظم تھے، وہ 71 روز کے لیے نگران وزیراعظم رہے تھے۔ اس سے قبل میاں سومرو 16 نومبر2007 سے 24 مارچ 2008 تک نگران وزیراعظم رہے، وہ 130 روز کے لیے نگران وزیر اعظم رہے.
ملک معراج خالد 5 نومبر 1996 سے 16 فروری1997 تک نگران وزیراعظم رہے تھے، انہوں نے 104 روز بطور نگران وزیراعظم اپنے فرائض انجام دیے، ان سے پہلے معین قریشی 18 جولائی 1993 سے 18 اکتوبر 1993 تک نگران وزیراعظم تھے، وہ 92 دن اس منصب پر فائز رہے۔ ان سے پہلے بلخ شیرمزاری 18 اپریل 1993 سے 26 مئی 1993 تک نگران وزیراعظم تھے اور انہوں نے 38 روز بطور نگران وزیراعظم اپنی ذمہ داریاں انجام دی، غلام مصطفی 6 اگست 1990 سے 5 نومبر 1990 تک نگران وزیراعظم تھے اور وہ 91 دن اس منصب پر فائز رہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں