"PNP" نیوز چینل کے تعاون، کوریج اور مختلف امور کے لئے پوری صحافتی ٹیم۔کے لئے نیک خواہشات اور اظہار تشکر 120

دعاوں کی قبولیت میں تاخیر کے بنیادی اسباب کیا؟ دعا کرنے والا مسنوں طریقہ سے دعا نہیں مانگتا؟ معلق دعا سے بھی پرہیز کیا جائے؟۔۔۔مولانا محمد عارف سعیدی عطاری المدنی۔۔۔جامع مسجد انوار عطار گلستان جوہر کراچی

کراچی بیوروچیف /اعجاز احمد طاہر اعوان

جامع مسجد انوار عطار گلستان جوھر بلاک 3 کے خطیب مولانا محمد عارف سعیدی عطاری المدنی نے آج نماز جمعہ کے اپنے خطبہ میں کہا ہے کہ سب سے پہلے دعاوں کی قبولیت میں تاخیر کے بنیادی اسباب پر غور کیا جائے۔ دعا اس بات کا اعتراف بھی ہے کہ بندہ مخلوق ناتواں ہے اور اپنے خالق کا ہی محتاج ہے۔ دعا میں اخلاص، دعا کے لئے اہم اور عظیم ترین ادب ہے۔ اللہ تعالی نے بھی دعا میں اخلاص پر زور دیتے ہوئے فرمایا ہے کہ عبادت اللہ تعالی کے لئے خالص کرتے ہوئے اسی کو پکارو، دعا کرنے والا یہ نظریہ رکھے کہ صرف اللہ عزوجل کو ہی پکارا جا سکتا ہے۔ توبہ بھی اللہ تعالی کی طرف رجوع چونکہ گناہ و دعا کی عدم قبولیت کے لئے بنیادی سبب ہے۔ دعا مانگنے سے قبل گناہوں سے توبہ و استغفار کرے۔ مولانا عارف عطاری المدنی نے کہا کہ دعا کی قبولیت کے لئے بھی 10 اسباب کی ہدایت کی گئی ہے۔ دعا کی قبولیت نہ ہونے کی کئی وجوہات ہوتی ہیں جس میں بنیادی نقطہ یہ بھی ہے کہ دعا مانگنے والا مسنون طریقہ سے دعا نہیں مانگتا۔ دعا مخصوص اوقات میں زیادہ قبول ہوتی ہے۔ دعا کی قبولیت کے لئے یہ سب سے اہم اور ضروری شرط ہے کہ دعا کرنے والا اللہ تعالی کو اپنا حقیقی معبود سمجھتے ہوئے عاجزی اور انکساری سے دعا مناگے۔ اور معلق دعا مانگنے سے بھی پرہیز کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں