امریکا کی عدالت نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو الیکشن کے لیے نااہل قرار دے دیا 166

امریکا کی عدالت نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو الیکشن کے لیے نااہل قرار دے دیا

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

امریکا کی سیاسی تاریخ میں نئی تاریخ رقم ہو گئی اور ریاست کولوراڈو کی عدالت نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو الیکشن کے لیے نااہل قرار دے دیا.
عدالت نے قرار دیا کہ کیپٹل ہل پر حملے میں ملوث ہونےکی وجہ سے ٹرمپ امیدوار بننے کے اہل نہیں، عدالتی فیصلے کا اطلاق صرف کولوراڈو پر ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی الیکشن کی پرائمری کے لیے نااہل قرار دیا، یادرہے کہ ریاست کولوراڈو میں ریاستی پرائمری انتخابات 5 مارچ 2024 کو ہونا ہے.

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ امریکی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ کسی عدالت نے صدارتی امیدوار کو 1868 کی شق کے تحت نااہل قرار دیا ہو۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے ترجمان نے فیصلے کو ‘غیر جمہوری’ قرار دیتے ہوئے فیصلے کے خلاف امریکی سپریم کورٹ میں اپیل کرنے کا اعلان کر دیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں