شانگلہ- تحریک انصاف کے سیئنر رہنماء و سابق صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی کی گرفتاری کا حکم کالعدم قرار 190

شانگلہ- تحریک انصاف کے سیئنر رہنماء و سابق صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی کی گرفتاری کا حکم کالعدم قرار

رپورٹ محمد زادہ شانگلہ پختونخوا (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

ایڈیشنل اینڈ سیشن جج شانگلہ نے سابق صوبائی وزیر شوکت یوسف زئی کا کروڑہ تھانہ غیر قانونی ایف آئی آر میں عبوری ضمانت منظور کرتے گرفتاری کا آرڈر کالعدم قرار دے کر شانگلہ پولیس اور انتظامیہ کو ان کی گرفتار نہ کرنے کا حکم جاری کردیا -سابق صوبائی وزیر آج عبوری ضمانت کیلئے شانگلہ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج شانگلہ کے عدالت میں پیش ہوئے اس سے قبل پشاور ہائی کورٹ نے عبوری ضمانت دی تھی اور کیس کنفرمیشن کے لیے شانگلہ بھیج دیا تھا اس سلسلے میں آج وہ شانگلہ کے عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت نے ضمانت منظور کرلی سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کے کیس پیروی صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شانگلہ ایڈوکیٹ جواد علی نور اور انصاف لائرز فورم شانگلہ نے کی اس موقع پر سینئر رہنماؤں اور کارکنان عدالت میں موجود تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں