الخبر کے ایک مقامی ہوٹل میں فاونڈر آف ایلیٹ کلب سعودی عرب جویریہ اسد کی کتاب "You Need You " کی تقریبِ رونمائی منعقد ہوئی 375

الخبر کے ایک مقامی ہوٹل میں فاونڈر آف ایلیٹ کلب سعودی عرب جویریہ اسد کی کتاب “You Need You ” کی تقریبِ رونمائی منعقد ہوئی

نیوز رپورٹ:سعودی عرب ایسٹرن ریجن الخبر (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

الخبر کے ایک مقامی ہوٹل میں ایلیٹ کلب سعودی عرب کی بانی جویریہ اسد کی کتاب پہلی کتاب ،یو نیڈ یو You Need Youکی تقریبِ رونمائی منعقد ہوئی۔
جس میں پاکستانی کمیونٹی سمیت مقامی سعودی اور دیگر کمیونٹی سے مخصوص افراد نے شرکت کی۔

کتاب کی تقریب رونمائ کے اعزازی مہمان پرنسپل پاکستان انٹرنیشنل سکول الخبر میاں اجمل جمیل جبکہ مقامی سعودی سمیت پاکستانی کمیونٹی سے مرد و خواتین کے علاوہ مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی مخصوص
شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب کی نظامت الیٹ لٹریچر سوسائٹی کے صدر پروفیسر وحید اسلم نے کی اور کتاب کا مختصر جائزہ پیش کیا تاکہ حاظرین محفل کو کتاب کے متن سے آگاہی ہوسکے۔
تقریب سے پرنسپل میاں اجمل جمیل سمیت دیگر شخصیات نے جویریہ اسد کی کتاب You Need You کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مبارک باد پیش کی اور کہا کہ جویریہ اسد نے بطور انجنئیر ، سماجی رکن اور اپنی گھریلو ذمہ داریوں اور روز مرہ ذندگی کے دیگر معاملات کے ساتھ ساتھ اس کتاب کو لکھ کر اُن خواتین کو امید کی روشنی دکھانے کی کوشش کی ہے جو ہمارے معاشرے میں کسی نا کسی وجہ سے اپنے خوابوں کو پورا نہ کرسکیں اوراپنی انفرادیت اور شخصیت کو فراموش کر دیا۔یقیناً یہ کتاب اپنے قارئین کو ایک مثّبت اور تعمیری سوچ کے ساتھ اپنے خوابوں کو پورا کرنے میں ایک سنگ میل ثّابت ہو گی۔
تقریب میں ٹوسٹ ماسٹرڈی ٹی ایم نذیر القسیم، ڈی ٹی ایم عبدل فتح ، ڈی ٹی ایم شیکر تیواری ، پی او سی کے سابق صدر محمد جواد، پاکستان پیرنٹ گروپ کے صدر مزمل شاہ، فنانس سیکرٹری آئی ای پی عبدالقادر اکبانی، میڈیا پرسن ملک ندیم، طاہر کرامت، الیٹ لٹریچر سوسائٹی کے نائب صدر احسن ملک، اور کلب کی ممبران سعدیہ تجمل، مدیحہ مزمل، صبا ادریس، شفق عمران، عائشہ طارق، زینب منہاس اور عمرانہ باسط نے بھی شرکت کی۔
کتاب کی مصنفہ جویریہ اسد نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بطورایک مصنف اپنی شناخت کو متعارف کرانا میری زندگی کا اولین مقصد تھا جو آج پایہ تکمیل کو پہنچا ۔ اس کتاب میں میں نے زندگی کے تجربات اور اپنے مقاصد کے حصول میں پیش آنے والے واقعات کو موضوع بنایا ہے اور پیغام دیا ہے کہ انسان کو کسی بھی حال میں ہمت کا دامن نہیں چھوڑنا چاہئے خصوصاً خواتین کو اپنی جدوجہد اور محنت کو جاری رکھنا چاہیئے کیونکہ کوئ چیز نا ممکن نہیں اگر آپ خلوصِ نیت کے ساتھ دل سے کوئ عہد کرلیں تو وہ آپ پورا کرسکتے ہیں۔ جویریہ کا مزید کہنا تھا کہ آج ہمارے معاشرے میں کتب بینی کا رواج کم ہوچکا ہے اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ نئ نسل میں کتب بینی کو فروغ دیا جاۓتاکہ ان کی شخصی اور فکری تربیت سازی کی جاسکے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دیگر کمیونٹی ممبران کا کہنا تھا ‎کہ آج کل کے ڈیجیٹل زمانے میں کتب بینی کی عادت نا پید ہو چکی ہے اور یہ کتاب مطالعے کے رحجان کو تقویت بخشے گی۔ بطور مجوعی یہ تقریب ادبی نشستوں کے حوالے سے کمیونٹی میں طویل عرصہ تک لوگوں میں موضوع گفتگو رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں