اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب لاہور زون سید نجم شاہ کو سال 2023 میں بہترین کارکردگی پر اعزازی سند سے نوازا گیا 103

اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب لاہور زون سید نجم شاہ کو سال 2023 میں بہترین کارکردگی پر اعزازی سند سے نوازا گیا

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کی جانب سے سال 2023 میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو تعریفی اسناد پیش کی گئی ،جس کے لیے پاکستان بھر میں قائم زونز میں سے بہترین کارکردگی والے ایک افسر کو چنا گیا اور اسے تعریف سند سے نوازا گیا،اسی طرح لاہور زون میں سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب لاہور سید نجم شاہ کو بہترین کارکردگی پر چیئرمین نیب نے تعریفی سند پیش کی انکی ادارے کے لیے بہترین خدمات کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،اس موقع پر اہلیان سیالکوٹ اور انکے حلقہ میں خوشی کی لہر دوڑ اٹھی اس دوران ملک نجم مرتضی،ماسٹر عبدالحکیم ،صحافی ،اینکر پرسن حافظ عرفان کھٹانہ ،ایڈورٹائزنگ منیجر پی این پی نیوز حاجی محمد ناصر قادری،سپورٹس اینکر ثقلین رحمان،حافظ شہباز اور دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سید نجم شاہ سیالکوٹ کے ساتھ پاکستان کا فخر بن چکے ہیں انکا اخلاص اور محبت ہی انکی کامیابی کا راز ہے،انہوں نے مزید کہا کہ علاقے کے نوجوانوں کو انکی محنت اور لگن سے سبق سیکھنا چاہیے تاکہ وہ بھی مستقبل میں پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کریں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں