اوکاڑہ شہر اور گردو نواح میں یوریا کھاد کا بحران شدت اختیار کر گیا، سارا دن ذلیل و خوار ہونے کے باوجود کسان کھاد کے حصول میں ناکام 132

اوکاڑہ شہر اور گردو نواح میں یوریا کھاد کا بحران شدت اختیار کر گیا، سارا دن ذلیل و خوار ہونے کے باوجود کسان کھاد کے حصول میں ناکام

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

اوکاڑہ شہر اور گردونواح میں یوریا کھاد کے بحران نے کسانوں کو ذہنی مریض بنا دیا، کسان بیچارے کھاد کے حصول کے لیے سارا سارا دن ذلیل و خوار ہونے پر مجبور ہیں مگر مارکیٹ میں یوریا کھاد دیکھنے کو بھی نہیں مل رہی کسانوں کے مطابق سارا دن پاپڑ بیلنے کے بعد کھاد اگر کہی سے ملتی ہے تو ڈیلرز اپنی مرضی کا ریٹ لگاتے ہیں کھاد کی عدم فراہمی پر گندم اور آلو کی فی ایکڑ اوسط پیدوار شدید متاثرہ ہونے کا خدشہ ہے حکومت سنجیدگی سے کھاد کے بدترین بحران پر فوری موثر اقدامات اٹھائے تاکہ کسانوں کا استحصال ہونے سے بچ سکے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں