کراچی/بیوروچیف/اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ ترین اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)
” میڈیا رپورٹس کے مطابق”” پاکستان پیپلز پارٹی “”PPP”” کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے “”شانگلا”” میں “”ورکرز کنوینشن”” سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے پرانے سیاست دانوں کو عوامی درپیش مسائل اور مشکلات سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ وہ ملکی مفادات کی بجائے اپنی انا، مفادات اور ذاتیات کی سیاست کر رہے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمیں گالم گلوچ اور گیٹ 4 والی سیاست نہیں کرنی آتی۔ ہم آج بھی اپنے “”PPP”” کے منشور کے ذریعے شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کے ادھورے اور نا مکمل مشن کو پورا کر رہے ہیں۔ یہی چیز “”PPP”” کے بنیادی منشور میں بھی شامل ہے۔ آج پاکستان کے عوام مشکلات کی بنھور میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ ملک کے اندر اس وقت انتقام اور نفرت کی سیاست عروج پر ہے۔ دوسری طرف ملک معاشی حالات اور بحرانوں سے بد سے بد تر ہوتا جا رہا ہے۔ ملک کو اس وقت پرانی نہیں نئی سیاسی پالیسوں کی گامزن ہونے کا وقت ہے۔ ملک کے بہترین مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے سیاسی اختلافات کی سیاست سے پاک اور مکمل خاتمہ کرنا ہو گا۔ پاکستان کے سیاست دان ابھی بھی پرانی سیاست پر ہی گامزن ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم اقتدار میں آ کر مزدوروں کے معیار زندگی کو بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ ہر مزدور کی ماہانہ تنخواہ کا معیار 50000 ہزار روپے تک لے جائیں گئے اور ایک متوسط خاندان سے تعلق رکھنے والا بھی اپنے بیوی بچوں کے ساتھ خوشحالی کی زندگی بسر کرنے کے قابل ہو جائے گا۔