کراچی/بیوروچیف/اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ ترین اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)
نگران وزیر اطلاعات اقلیتی امور و سماجی تحفظ سندھ محمد احمد شاہ نے کہا ہے کہ صحافیوں کے بنیادی مسائل حل کرنے کے لئے ہر کوشش اور عملی اقدام کو جلد ممکن بنائیں گئے۔ ور ان کو درپیش بنیادی مسائل اور مشکلات کو فوری او ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گئے۔ صحافی ملک کے لیے چوتھے ستون کا درجہ بھی رکھتے ہیں۔ صحافیوں کےلیے عنقریب “”ٹریننگ ورکشاپ “” کا بھی جلد خصوصی اہتمام کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار محمد احمد شاہ نے گزشتہ روز کراچی پریس کلب کے دورہ کے دوران صحافیوں سے ایک ملاقات کے دوران کیا۔