سابق وزیراعظم عمران خان نے آج جیل سے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ اس نے دل نہیں چھوڑنا.صحافی عمران ریاض خان 186

سابق وزیراعظم عمران خان نے آج جیل سے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ اس نے دل نہیں چھوڑنا.صحافی عمران ریاض خان

سٹاف رپورٹ (تازہ ترین اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

طویل خاموشی کے بعد صحافی عمران ریاض خان سابق وزیر اعظم عمران خان کے حق میں بول پڑے ہیں.
سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو پر ردعمل دیتے ہوئےعمران ریاض نے کہاکہ عمران خان نے آج جیل سے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ اس نے دل نہیں چھوڑنا.
قبل ازیں اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت کے بعد کمرہ عدالت میں موجود صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جو بشری بی بی کیساتھ کیا دنیا میں اس کی مثال نہیں ملتی.جو انہوں نے بشریٰ بی بی کے سابق خاوند کے ذریعے کرایا اور جھوٹا الزام لگایا ہے ، یہ انتہائی اخلاق سے گرے ہوئے لوگ ہیں۔میں قسم اٹھانے اور قرآن پر ہاتھ رکھنے کیلئے تیار ہوں بشری کو اس دن دیکھا جس دن میرا نکاح ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں