UNITED NATION 123

اقوام متحدہ “”UNITED NATION”” کا عالمی دن آج دنیا بھر میں منایا جا رہا یے

کراچی/بیوروچیف/اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ ترین اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

دنیا بھر میں آج “” اقوام متحدہ UNITED NATION”” کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ آج سے 74طسال قبل آج ہی کے دن اقوام متحدہ کی بنیاد رکھی گئی، اور اس کا منشور نافذ العمل کیا گیا۔ یہ دن 1945 میں اقوام متحدہ کے منشور کے نافذ العمل ہونے سالگرہ کی یاد تازہ کرنے کے لئے تمام ممبر ممالک ہر سال آج کے دن مناتے ہیں۔ اس کا بنیادی مقصد عالمی قوانین، سماجی و اقتصادی ترقی، حقوق انسانی، اور دنیا بھر میں امن قائم کرنے کے لئے عملی مدد فراہم کرنا ہے۔ اس وقت دنیا بھر کے 192 کے قریب آزاد ممالک اور ریاستیں اقوام متحدہ کی رکن ہیں ۔ اقوام متحدہ کی رکن ہیں۔ اقوام۔متحدہ میں 6 عالمی زبانوں عربی، انگلش، چائینز، روسی، فرانسیسی اور ہسپانوی
میں کاروائی ہوتی ہے۔ اقوام۔متحدہ کا پہلا اجلاس ادارے کے ہیڈ آفس لند میں ہوا جو بعد ازاں متفقہ طور پر باہمی مشاورت سے یہ آفس امریکہ کے ہیڈ کوارٹر نیو یارک میں شفٹ کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں