کیا مسلہء کشمیر حل کئے بغیر بھارت سے تجارت کی جا سکتی ہے 208

میری آواز

کالم نویس/اعجاز احمد طاہر اعوان کالم نگار پی این پی نیوز ایچ ڈی

پی پی پی “”PPP”” کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی شادی کو “”سیاست”” سے مشروط کر دیا گیا.
پاکستان پیپلز پارٹی “”PPP”” کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی شادی کی خبریں آج کل میڈیا پر سر گرم اور گردش کرنا شروع ہو گئی ہیں اور ہر طرف سے شادی، شادی اور پھر شادی کی آوازیں بھی میڈیا اور سیاست کے میدان میں گردش کر رہی ہیں۔ آصف علی زرداری اور خاندان کی مشاورت کا سلسلہ پاکستان سمیت دوبئی میں بھی ہو رہا ہے ملک کی سیاست کے بنیادی مسائل اور فیصلے ہمیشہ دوبئی میں ہی آخر کیوں ہوتے ہیں ؟ یہ ایک سوالیہ نشان بھی بنتا ہے؟ آب بھی اسی سوچ کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کی شادی کے لئے لڑکی، نئی دلہن اور بہو کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے۔ اور یہ محطاط اندازہ اور ملکی سیاسی حالات کو مدنظر رکھتے کر بھی یہی پیشن گوئی ظاہر ہو رہی ہے کہ ملک کے اندر ہونے والے عام انتخابات سے قبل بلاول بھٹو زرداری شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گئے؟ اور وہ بھی عملی طور پر میچور سیاست دانوں کی لسٹ میں شامل ہو جائیں گئے۔ آصف علی زرداری کا بھی یہ متفقہ فیصلہ ہے کہ۔بلا بھٹو زرداری کو اب شادی کے بندھن میں بندھ جانا چاہئے تاکہ ان کے نام کے ساتھ میچور سیاست دان کی تختی لگ جائے۔ جب کہ آصف علی زرداری کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری سیاست کے میدان میں ابھی”” بچہ “” ہے۔ اس کو سیاسی میدان میں مکمل سیاستدان بننے کے لئے مزید سیاسی تربیت کی ضرورت ہے۔ جبکہ بلاول بھٹو زرداری کی چھوٹی بہن آصفہ بھٹو زرداری نے اپنی بھابی اور لڑکی کا بھی فائنل اشارہ دے دیا ہے۔ اور وہ اب اپنے بھائی کو بھی دلہا کے روپ میں دیکھنے کا خواب دیکھ رہی ہیں۔ آصف علی زرداری اپنے گزشتہ وزیر خارجہ کے ادوار میں تقریبا” 50 سے زائد ممالک کا دورہ کیا مگر ان کے سارے یہ دورے کسی بھی لحاظ سے کامیاب نہیں کہہ سکتے۔ ان کے تمام غیر ملکی دورے مہنگے ترین ہونے کے ساتھ ساتھ کسی بھی لحاظ سے ملک کو کوئی فائدہ نہ ہو سکا ان چوروں کو صرف سیاسی تحفہ کے طور پر یہ وزارت کا تحفہ دیا گیا۔ اور یہ تمام غیر ملکی دورے کسی طرح بھی کامیاب نہ ہو سکے۔ اپنے نا تجربہ سیاسی تربیت کے باعث اتنی اہم وزارت کو صرف انجوائے کرنے کی حد تک محدود ہی رکھا گیا۔ اور “”PPP”” کی طرف سے وزارت خارجہ کا ایک تحفہ مل گیا تھا۔ اب بلاول بھٹو زرداری کی قسمت کے فیصلے کو شادی کے بندھن سے جوڑ دیا گیا ہے۔ دوبئی میں اچانک “”PPP”” کے حالیہ خاندانی گٹھ جوڑ کو بھی ملکی سیاست کا اہم دورہ قرار دے دیا گیا ہے۔ اور مقصد علی زرداری نے بلاول بھٹو کی شادی کا حتمی فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے۔ اور بلاول بھٹو زرداری کی شادی بھی ان کے اپنے خاندان میں ہی ہونے کی توقع اور اشارے نظر آنا شروع ہو گئے ہیں۔ اور شادی کے فیصلہ کا حتمی فیصلہ بھی عنقریب آصف علی زرداری کرنے والے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی شادی کے بندھن میں بندھے کے بعد کیا انکی سیاسی زندگی میں کوئی نئی تبدیلی آنے کی کوئی، امید نظر آئے گئی؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں