ریاض سیزن کے زیر اہتمام السویدی پارک الریاض میں پاکستانی ہفتہ اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ جاری 264

ریاض سیزن کے زیر اہتمام السویدی پارک الریاض میں پاکستانی ہفتہ اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ جاری

الریاض جویریہ اسد (تازہ ترین اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں ریاض سیزن میں پاکستانی ہفتہ کی تقریبات چوتھے روز بھی خوب جوش و جذبے سے جاری جس میں پاکستانی فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کرکے حاضرین کو خوب محظوظ کیا سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام السویدی پارک میں ریاض سیزن میں پاکستانی ثقافتی ہفتہ کی رنگا رنگ تقریبات نے جہاں پاکستانیوں کے دل جیت لیے وہی غیرملکیوں کو بھی تفریح کے بہترین مواقعے فراہم کیے تقریب میں پنجابی ؛ سندھی؛ بلوچی ؛ پشتو اور پاکستان کی دیگر علاقائی زبانوں کے گلوکاروں نے شائقین کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دی منچلے نوجوانوں نے روایتی لوڈی اور رقص پیش کرکے پاکستان کی ثقافت کو اجاگر کیا فیسٹیول میں موجود پاکستانیوں نے خوبصورت تفریح مہیا کرنے پر خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی مشیر میڈم نوشین وسیم کا کہنا تھا کہ سعودیوں اور غیر ملکیوں کے لیے ناقابل فراموش تفریحی پروگرامز سعودی حکومت کا اپنی عوام اور غیر ملکیوں سے بے پناہ محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے جس پر میں سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی سمیت سعودی حکومت کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں میڈم نوشین وسیم کا مزید کہنا تھا کہ سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی آئندہ بھی ایسے پروگراموں کا انعقاد کرتی رہے گی تاکہ وطن سے دور تارکین وطن کو وطن سے دوری کا احساس کم ہو سکے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں