سٹاف رپورٹ (تازہ ترین اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)
استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے پی ٹی آئی دور میں ملک کو ایک خاتون کی خواہش پر چلایا گیا۔
کامونکی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اپنے مینڈیٹ سے ہٹ گئی تھی جس کے باعث 9 مئی جیسا واقعہ پیش آیا،پی ٹی آئی نے 9 مئی کا واقعہ کر کے اپنی سیاسی تباہی کو دعوت دی.
دوران پریس کانفرنس انہوں نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کے انٹرویو کا بھی ذکر کیا، ان کا کہنا تھا کہ جو حقیقت خاور مانیکا نے بیان کی اس کو جھٹلایا نہیں جا سکتا،چیئرمین پی ٹی آئی دن میں وزیراعظم رات میں مرید بن جاتے تھے،لیکن میڈیا کے سامنے شرمندگی کا سامنا ہم جیسے لوگوں کو کرنا پڑتا تھا.