نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرآج لاک ڈاؤن کا حکم ،پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری 101

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرآج لاک ڈاؤن کا حکم ،پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری

سٹاف رپورٹ (تازہ ترین اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر ریلیف کمشنر پنجاب نے آج لاک ڈاؤن کا حکم جاری کر دیا،سموگ سے متاثرہ اضلاع میں نقل و حمل مزید محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے،ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے متاثرہ اضلاع میں پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ریلیف کمشنر نے کہاہے کہ پہلے سے طے شدہ امتحانات اور انٹری ٹیسٹ شیڈول کے مطابق ہوں گے،نبیل جاوید نے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ کو سمارٹ لاک ڈاؤن یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردیں.
ریلیف کمشنر پنجاب نے کہاکہ افسران فیلڈ میں موجود رہیں اور احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں،گزشتہ 2روزہ لاک ڈاؤن سے سموگ میں کمی واقع ہوئی ہے،نبیل جاوید کاکہناتھا کہ شہری ماسک کا استعمال یقینی بنائیں،عوام غیرضروری سفر سےگریز کریں اور بچوں کا خاص خیال رکھیں،سموگ جیسی خطرناک آفت کا مقابلہ مل کرکرناہوگا، شہری موجودہ صورتحال میں انتظامیہ سے تعاون کریں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں