Free Medical Group 136

پاکستان ڈاکٹر گروپ ریاض کے زیر اہتمام “”فری میڈیکل گروپ”” کا انعقاد

خصوصی رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سفارہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں بروز جمعہ بتاریخ 17 نومبر 2023 کو “”پاکستان ڈاکٹر گروپ ریاض”” کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا. جس میں تقریباً 1000 مریض مستفید ھوے. اس میڈیکل کیمپ میں 120 اسپیشلسٹ ماھر ڈاکٹروں نے مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا اور مریضوں میں مفت دوائیں اور لیبارٹری ٹیسٹ کی سہولیات دیں. اس کیمپ میں شعبہ طب کے تمام اسپیشلسٹ شعبات کے کنسلٹنٹ موجود تھے. الٹراساؤنڈ اور ایکو کارڈیو گرافی کی سہولت بھی موجود تھی.
عزت مآب سفیر پاکستان جناب احمد فاروق نے کیمپ کا دورہ کیا اور ڈاکٹرز سے ملاقات کی انہوں نے پاکستان ڈاکٹرز گروپ ریاض کی خدمات کو سراہا. پاکستان ڈاکٹرز گروپ کے صدر ڈاکٹر اسداللہ رومی نے سفیر پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کرنے کاپختہ ارادہ ظاہر کیا.اس کیمپ کا مرکزی خیال زھنی صحت کے بارے میں لوگوں کو آگاہی فراہم کرنا تھا.
مشہور موٹیویشنل مقرر قاسم عل شاہ نے زھنی امراض صحت کی آگاہی پر تقریر کی.
NUST Alumni
گروپ نے بہترین ھاسپیٹل انفارمیشن سسٹم کا انتظام کیا جس کو بڑا سراھا گیا.
پاکستان حج والنٹیر گروپ نے میڈیکل کیمپ کے انتظامات میں معاونت کی.
پاکستان انٹرنیشنل اسکول ریاض کے طالب علموں نے رضاکارانہ خدمات انجام دیں
مریضوں نے اس کیمپ کے انعقاد پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں