رپورٹ : الریاض ( جویریہ اسد ) (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
پچھلے سال کی طرح اس سال بھی سعودی عرب کے مختلف شہروں میں”ریاض سیزن” 2023 کا باقاعدہ طور پر آغاز ہو گیا ہے دارالحکومت الریاض کے مختلف پارک اور اہم ترین مقامات پر سیزن کو آرگنائز کیا گیا ہے دوسرے سالوں کی طرح اس سال بھی دنیا بھر سے اپنے اپنے ممالک کی ثقافت اور کلچر کو متعارف کرانے کے لئے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوک فنکار اور اسٹیج میں نمایاں کارکردگی کے حامل افراد جو اپنے اپنے ملک کی یاد تازہ کر دیں ایسے نامور اداکاروں کو مدعو کیا گیا ہے، اس،سال ریاض سیزن میں السویدی پارک میں
پاکستان کی بھر پور نمائندگی بھی ہو گی ریاض سیزن کو کامیاب بنانے میں میڈم نوشین وسیم اور میڈم مدیحہ نعمان کا کردار بہت اہم ہے جنہوں نے پاکستان کی نمائندگی کو بہتر اور کامیاب بنانے کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے.
آج ریاض کے خوبصورت اور وسیع العریض ” السویدی پارک میں ریاض سیزن 2023 کا اغاز ہو چکا ہے آج انڈونیشیا کے فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور اپنی ثقافت کو بھر پور انداز میں پیش کرکے حاضرین سے خوب داد وصول کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلیمان اس حوالے سے سعودی عرب کو دنیا کا مرکز و محور بنانا چاہتے ہیں اور سیاحت کو فروغ دے کر ریاض کو دنیا کا منفرد شہر بنانا چاہتے ہیں لاکھوں لوگوں کو اس ریاض سیزن میں مدعو کیا گیا ہیں ریاض سیزن پروگرام اپ کو دیکھنے کے لیے مختلف ممالک کی فیملیز نے خوب انجوائے کیا جن میں بچے اور نوجوان بھی شامل تھے اور گراؤنڈ کے اندر مختلف قسم کے سٹال لگائے گئے تاکہ لوگ اپنے من پسند کی چیزیں خریدیں ایسے شو سے مختلف ممالک کی ثقافت اور زبان سمجھنے میں مدد ملتی ہے لوگوں کی دوریاں ختم ہوتی ہیں اور لوگ ایک دوسرے کے قریب آتے ہیں.
157