92

اچھا تو پھر ملتے ہیں ایک چھوٹی سی بریک کے بعد

خصوصی رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان

“”پی این پی PNP”” کے بیوروچیف، کالم نویس اور سینئر صحافی اعجا؟ احمد طاہر اعوان جو کراچی سے ریاض سعودی عرب وزٹ ویزا پر گزشتہ 8 ماہ سے آئے ہوئے تھے وہ منگل کی شام کو گلف ایئر لائن کی پرواز سے اپنی فیملی کے ساتھ واپس کراچی جا رہے ہیں، ریاض میں اپنے قیام کے دوران انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کی سرگرمیوں کی بے لوث اور بھرپور کوریج کی۔ اور ادارہ “”PNP”” (پاکستان کا تیز ترین انٹر نیٹ نیوز چینل) کے چیئرمین محترم حافظ عرفان کھٹانہ صاحب، مینجنگ ڈائریکٹر محترم زبیر خان بلوچ صاحب، نیوز ایڈیٹر محترم عالم خان مہمند اور پوری صحافتی ٹیم کی طرف سے آپ نے جس محبت اور خلوص کے ساتھ اپنا مکمل تعاون اور بروقت خبروں کی اشاعت پر میرے ساتھ تعاون کیا، میں ذاتی طور پر ادارہ “”PNP”” اور پوری انتظامی ڈھانچے کا اور اپنے دل کی اتھاء گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں، آپ سب کی محبتیں میری زندگی کا اثاثہ کا درجہ بھی رکھتی ہیں، اور پورے ادارے کی طرف سے میری صحافتی کارکردگی کو سراہنے پر بھی میری طرف سے نیک خواہشات کے ساتھ شکریہ، ادارہ “”PNP”” کی طرف سے سال 2023 کے بہترین صحافتی خدمات کے اعتراف میں مجھے جو اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا ہے وہ میری زندگی اور درحقیقت میری فیملی کے لئے بھی عظیم اثاثہ سے کم نہیں ہے، ریاض میں انشاء اللہ یہ رابطہ پھر سے دوبارہ جڑے گا عنقریب، آپ سب کی دعاوں سے ریاض میں ملتے ہیں پھر (انشاء اللہ ) ایک چھوٹے سے بریک کے بعد ،،،، اللہ۔پاک آپ سب کو ہمیشہ خوش و خرم رکھے۔۔۔۔
(آمین ثم آمین)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں