116

مرکزی امیر جماعت اہلحدیث سعودی عرب کے مولانا عبدالمالک مجاہد نے اپنے ایک بیان میں حالیہ ایک ماہ سے زائد اسرائیل اور فلسطین کے مابین جنگ کی پر زور مذمت کی

خصوصی رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان

مرکزی امیر جماعت اہلحدیث سعودی عرب کے مولانا عبدالمالک مجاہد نے اپنے ایک بیان میں حالیہ ایک ماہ سے زائد اسرائیل اور فلسطین کے مابین جنگ کی پر زور مذمت کی ہے اور اسرائیل کی طرف سے بے گناہ فلسطینی عوام پر ہونے والی بر بریت اور دہشت گردی کو فوری بند کرنے کا پر زور مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سعودی عرب مسلم دنیا کا پہلا اسلامی ملک ہے کہ جس نے اس مشکل گھڑی میں خادم الحرمین شریفین اور شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنی جانب سے سب سے پہلے فلسطینی مسلمانوں کی مدد کے لیئے50 ملین سعودی ریال کا ایک فنڈ قائم کیا۔ اس وقت سعودی عوام کی مدد سے یہ فنڈ 5 سو ملین ریال کی کثیر رقم تک پہنچ چکا ہے۔ اس فنڈ میں اللہ کے فضل و کرم سے مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ہم سعودی عرب کی حکومت کے اس قابل تحسین اقدام پر اظہار مسرت کے ساتھ ساتھ مکمل تعاون اور حمائت کا اظہار بھی کرتے ہیں اور کرتے رہیں گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں