Map Medical Center 133

میپ میڈیکل سینٹر “”MAP”” نیو کراچی کے زیرِ اہتمام”” ورلڈ ڈائبیٹیز ڈے”” کے حوالے سے شوگر میں مبتلا مریضوں کے لیے “” فری میڈیکل کیمپ “” لگایا گیا

کراچی، بیوروچیف/اعجاز احمد طاہر اعوان

میپ میڈیکل سینٹر “”MAP”” نیو کراچی کے زیرِ اہتمام
“” ورلڈ ڈائبیٹیز ڈے”” کے حوالے سے شوگر میں مبتلا مریضوں کے لیے “” فری میڈیکل کیمپ “” لگایا گیا اس موقع پر میپ میڈیکل سینٹر “”MAP”” کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد نعیم قائم خانی نے شوگر کے مرض اور اس سے ہونے والی پیچیدگیوں پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شوگر میں مبتلا مریضوں کو اپنی صحت کا خصوصی خیال رکھنا چاہیے اور اس کے لئے جہاں کھانے پینے میں احتیاط ضروری ہے وہیں پر روزانہ کی بنیاد پر ورزش اور دواؤں کا استعمال بھی بہت ضروری ہے انہوں نے خاص طور پر جنک فوڈ کے خلاف اور وزن کو کم کرنے پر زور دیا اس موقع پر آنے والے مریضوں کے تمام ٹیسٹ جن میں شوگر بلڈ پریشر کولیسٹرول بی ایم ڈی اور ڈی پی این پی بھی فری کیے گئے اور آخر میں مریضوں میں شوگر فری کھانے کے پیکٹ بھی تقسیم کئے گئے کیمپ میں آنے والے مریضوں اور انکے اہل خانہ نے میپ میڈیکل سینٹر کے اعلیٰ حکام اور خاص طور پر میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد نعیم قائم خانی کی خدمات کی بہت تعریف کی اور دعاء کی کے اللّٰہ تعالیٰ میپ میڈیکل سینٹر “”MAP”” سے جڑے ہر شخص پر اپنا خصوصی کرم نوازی فرمائے آمین.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں