Graduate College Cooper Road Lahore 143

گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج کوپر روڈ لاہور میں یوم اقبال کی پروقار تقریب کالج کی پرنسپل ڈاکٹر فوزیہ ناز اور اقبال اکادمی کے زیر اہتمام منعقد ہوئی

رپورٹ ایچ ایم فیاض لاہور (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
گورنمنٹ اسلامیہ گریجویٹ کالج کوپر روڈ لاہور میں یوم اقبال کی پروقار تقریب کالج کی پرنسپل ڈاکٹر فوزیہ ناز اور اقبال اکادمی کے زیر اہتمام منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی معروف صحافی ،کالم نگار روز نامہ جنگ کے سینئر ایڈیٹر واصف ناگی تھے جبکہ اعزازی مہمان خصوصی پروفیسر ماہرہ ثاقب تھیں تقریب میں کالج کی طالبات اور اساتذہ کرام نے بھر پور شرکت کی بزم اقبال کی انچارج ڈاکٹر زیب النساء سرویا نے نظامت کے فرائض ادا کرتے ہوئے مہمانوں کو خوش آمدید کہاتقریب میں کالج کی طالبات نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے کلام کو نہ صرف ترنم میں پیش کیا بلکہ لفظوں کی مالا پروتے ہوئے علامہ اقبال کی شاعری اور انکے پیغام کو اپنی تقاریر کے زریعے پیش کیا یوم اقبال کی پر وقار تقریب میں فلسطین کی صورتحال اور یہودیوں کی جانب سے فلسطینی مسلمانوں پر ظلم و جبر کے پہاڑ توڑے جانے اور ایسے میں مسلم امہ کی خاموشی پرکالج کی طالبات نے خوبصورت انداز میں ٹیبلو پیش کر کے مسلم ممالک کو پیغام دے کر بیزار کرنے کی کوشش کی مہمان خصوصی واصف ناگی اور اعزازی مہمان خصوصی پروفیسر ماہرہ ثاقب سمیت کالج کی پرنسپل ڈاکٹر فوزیہ ناز نے شاعر مشرق حکیم الامت علامہ محمد اقبال کے فلسفہ، خودی پر سیر حاصل گفتگو کی اس موقع پر مہمان خصوصی واصف ناگی کے ساتھ سوالات و جوابات کا ایک سلسلہ شروع ہوا جس کے انہوں نے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ آج کی نسل ٹیکنالوجی کے دور سےگزر رہی ہے آج کی قوم رات دو بجے پیزا برگر کھانے جائے گی تو اس کا اللہ ہی حافظ ہے
پہلے رات کو بازار میں پھرنے والے کو آوارہ گردی کے قانون کے تحت پکڑ لیا جاتا ہے رات دیر تک جاگنا آج اس کو فیشن سمجھ لیا گیا ہے واصف ناگی کا کہنا تھاجو قوم اللہ تعالیٰ اور اس کے نبی سے دھوکہ کرے گی تو اس پر عزاب ہی آئے گا کیوںکہ ہم دل سے صاف نہیں ہماری نیت صاف نہیں تقریب کے آخر میں نہ صرف مہمانوں میں یادگاری شیلڈ پیش کی گئی بلکہ پروگرام میں تقاریر اور ٹیبلو پیش کرنے والی طالبات کو سرٹیفیکیٹس پیش کیے گیے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں