private manish of the Patwar Khan, tout mafia broke the records of corruption 146

فیروزوالہ میں پٹوار خانے کے پرئیوایٹ منیشوں ،ٹاوٹ مافیا نے کرپشن کے ریکارڈ توڑ دئیے

رپورٹ ایچ ایم فیاض لاہور (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
فیروزوالہ میں پٹوار خانے کے پرئیوایٹ منیشوں ،ٹاوٹ مافیا نے کرپشن کے ریکارڈ توڑ دئیے تحصیل فیروز والہ کے علاقے کوٹ پنڈی داس فیض پور موضع جات کے پٹوار خانے میں شہری لوٹنے لگے فرد بیع،انتقال،وراثت انتقال کے الگ الگ ریٹ مقرر کردئیے گئے تفصیلات کے مطابق کوٹ پنڈی داس فیض پور موضع جات میں فریاد گجر پٹواری جس کے موضع جات میں الگ الگ آفس قائم ہونے سے سے پٹواری کی عدم دستیابی شہریوں کیلئے مسلہ بن گئی وہاں کے مقامی شہریوں نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ ھم مسلسل تین دن سے فیض پور پٹوار خانے کے چکر لگا رھے ہیں لیکن پٹواری موجود نہیں مختار نامی منشیی سے جب بھی پٹواری فریاد گجر کے بارے پوچھا ہر روز نئی کہانی سننے کو ملی انکوائری کی تاریخ پر ہائیکورٹ مصروف ہیں کھبی کہتا وہ یہاں سے ٹرانسفر ھو چکے ہیں اور کبھی کہتا ہمیں وہ کوٹ پنڈی داس والے پٹوار خانے میں ملیں گئے دونوں موضع میں فریاد گجر پٹواری کی بجائے منیشوں کی اجارہ داری قائم ھے جو سائیلن سے رشوت وصول کر کے کام کرتے ہیں شہریوں کے مطابق گورنمنٹ نے پہلے ہی پراپرٹی ٹیکس میں اضافہ کردیا ھے دوسرے ان پٹواریوں کے منیشوں کے خرچے بھی ھم عوام کو اٹھانے پڑ رھے ہیں عوامی حلقوں نے نگراں وزیر اعلی پنجاب سید محسن رضا نقوی، ڈی سی شیخوپورہ ڈاکٹر وقار خان،اے ڈی سی آر میڈیم تہنیت بخاری،اسسٹنٹ کمشنر فیروزوالہ محمد جمیل سے مطالبہ کیا کہ فیروزوالہ ریونیو ڈپارٹمنٹ میں فرد انتقال کے اضافی ریٹس پٹوار خانے میں پرائیویٹ افراد کی محکمہ مال میں اجارہ داری ختم کروائے اور شفافیت کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے فریاد گجر پٹواری کے خلاف پرائیویٹ افراد کے زریعے کرپشن پر کاروائی کرے تاکہ حکومت پنجاب اور انتظامی افسران کی گڈ گورننس نطر آئے اور عوام میں محکمہ ریونیو کی امیج میں اضافہ ھوسکے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں