Live surgery training was organized 155

سعودی عرب کے شہر جدہ میں کنگ عبد العزیز یونیورسٹی اینڈ ہاسپٹل میں جدید ترین لیزر ٹیکنالوجی کے ذریعے لائیو سرجری ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا ،جس میں دنیا بھر سے سینیئر ڈاکٹرز حضرات نے شرکت کی

جدہ رپورٹ (امداد حسین لک سے،تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

جدید ترین لیزر ٹیکنالوجی کی مدد سے کی جانی والی سرجری کی میزبانی پاکستانی ڈاکٹر سینئر سپیشلسٹ ارشد اللہ خان نے کی،لائیو سرجری میں استعمال ہونے والے آلات کے استعمال پرسیر حاصل گفتگو کی گئی،ڈاکٹر ارشد اللہ خان نے بتایا کہ لیزر ٹیکنالوجی کے استعمال سے وقت کی بچت کے ساتھ مریض کے لئے یہ آسانی ہوتی ہے کہ وہ خود کو جلد ریکور کر لیتا ہے ،اس دوران مریض کو زیادہ تکلیف برداشت نہیں کرنی پڑتی جبکہ آج کے دور میں مریض خود ہم سے پوچھتے ہیں کہ کیا آپ لیزر ٹیکنالوجی کا استعمال کریں گے،اس تربیتی نشست کے دوران ڈاکٹر ارشد اللہ خان نے براہ راست 20 سے پچیس منٹس کے دورانیے میں 4 سرجری مکمل کی،انہوں نے مزید کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ اسی طرح وطن عزیز پاکستان کے اندر بھی اپنے پاکستانیوں کی خدمت کر سکوں،مجھے فخر ہے کہ میں اپنے وطن پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کر رہا ہوں،تربیتی نشت میں شامل دوسرے ممالک سے ڈاکٹرز حضرات کا کہنا تھا کہ آج کے اس براہ راست سیشن میں بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے ہماری یہ کوشش ہوگی کہ ہم اپنے ملک میں بھی ڈاکٹر ارشد اللہ خان کی خدمات حاصل کریں،ہم چاہیں گے کہ اسیے براہ راست سیشن کا انعقاد ہوتے رہنے چاہیئے ،تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر ارشد اللہ خان نے پاک میڈیا جرنلسٹس فورم کے سینئر نائب صدر حسن بٹ،جنرل سیکرٹری حافظ عرفان کھٹانہ اور سینئر ایگزیکٹو ممبر عاطف تنولی کا خصوصی شکریہ ادا کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں