سیالکوٹ کو پہچان دیں مہم کے تحت سیالکوٹ ٹورزم اینڈ کلچرل فورم  اور اس کی ساتھی تنظیموں کے  زیر اہتمام دو روزہ تقریبات 217

سیالکوٹ کو پہچان دیں مہم کے تحت سیالکوٹ ٹورزم اینڈ کلچرل فورم  اور اس کی ساتھی تنظیموں کے  زیر اہتمام دو روزہ تقریبات

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سیالکوٹ کو پہچان دیں مہم کے تحت  چیئرمین پاکستان گروپ مکرم خان ترین  اور کرکٹ عالمی شہرت یافتہ شیدائی صوفی عبدالجلیل چاچا کرکٹ کی قیادت میں سیالکوٹ ٹورزم اینڈ کلچرل فورم  اور اس کی ساتھی تنظیموں کے  زیر اہتمام دو روزہ تقریبات.
وطن عزیز کے ممتاز سماجی، سیاسی  اور بزنس کمیونٹی کے اہم رہنما محمد خالد وسیم ایڈووکیٹ سربراہ اتخاد گروپ اور صدر ماڈل ٹاؤن کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی  سجاول علی وسیم کی طرف سے شرکاء کے اعزاز میں استقبالیہ اور پرتکلف ناشتہ  دیا گیا۔گرین کلین ماحول کے واک  کے بعد تمام شرکاء نے  ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کے روڈز، ماڈل ٹاؤن چلڈرن پارک اور کیمبرج سکول سسٹم میں سیکڑوں کی تعداد میں پودے اور درخت لگانے  کی ایک نئی روایت قائم کی جبکہ ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کے لیے گرین کلین ماحول کے واک کی کے بعدانفرادی اور اجتمائی طور پر اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا گیا۔سیالکوٹ کے ممتاز صحافی و ماہر تعلیم و دانشور خالد لطیف کی طرف سے سیالکوٹ کلچرل سینٹر کا افتتاح کیا گیا جبکہ جمہوریہ ترکیہ کی 100 ویں سالگرہ بھی منائی گئی  اور کیک کاٹا گیا۔ سموگ کے خاتمہ کے لیے واک کا اہتمام کیا گیا۔فورم کے زیر انتظام  مرالہ  بیراج کے  قریب چیمہ پارک کی انتطامیہ کے تعاون سے  دریائے چناب کے کنارے موٹر بائیکرز نے کیمپ لگا کر یہاں قیام کرتے ہوئی شام، رات اور صبح کا بھر پور نظارہ کیا۔ کیمپ کے کامیاب انعقاد میں چیمہ پارک کے جنرل منیجر غلام رسول شاہد کا کلیدی کردار ہے۔ کینال ویو میرج ہال ڈھلے والی میں  سرپرست سیالکوٹ ٹورزم اینڈ کلچرل فورم خالد لطیف، چودھری محمد افضل آف گلبہار، محمد اعجاز چودھری چیئرمین پاکستان گلوز ایسوسی ایشن سیالکوٹ، حکیم محمد عارف صدر حئی علی الفلاح رنگ پورجٹاں، محمد سرور چوہان رہنما پاکستان مسلم لیگ ن ہیڈ مرالہ کی طرف سے دیئے جانے والے استقبالیہ میں شرکت۔ جس میں شہر اقبال کے ممتاز شعرا کرام آصف علوی، ایوب صابر، تنویر احمد تنویر  اور ڈاکٹر محمد الیاس عاجز نے اپنے کلام سے شرکاء کو محظوظ کیا جبکہ نامور قوال وطین اور ان کے ساتھی فضل حسین نے  ساز اور لاؤڈ سپیکر کے بغیر اپنے فن کا مظاہر ہ کرتے ہوئے بھرپور داد وصول کی۔  اس موقع پرپنجابی  ادبی  تنظیم سوچاں دی مہکار کے سرپرست اعلیٰ عمران حسین مغل ایڈووکیٹ نے فورم کے ساتھ مل کر ادبی ونگ قائم کرنے کا اعلان بھی کیا۔   دو روزہ تقریبات کے دوران شرکاء نے سموگ کیخلاف اور ٹریفک کے اصولوں پر عمل درآمد کے لیے شعور بیدار کرنے کے لیے واک میں بھی شرکت کی۔ ان تقریبات کو انتہائی منظم طریقے سے ترتیب دینے میں سیالکوٹ ٹورزم اینڈ کلچرل فورم کے چیئرمین عبدالشکور مرزا، سینئر وائس چیئرمین محمو یونس چودھری، وائس چیئرمین محمد ذکریہ ذکی،سیکرٹری اطلاعات اختر ناز  اور دیگر ساتھی شامل ہیں۔ کیمپ کے شرکاء نے 8 کروڑ روپے کی لاگت سے مرالہ بیراج کے قریب تعمیر کٸے گٸے رانا طارق شہید پارک کو عوام کے لٸے نہ کھولنے پر حکومت کی سیاحت کے شعبے کو نظر انداز کرنے کی پالیسی پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور فوری طور پارک کے دوسرے مرحلے کام شروع کرنے اور پارک عوام کے لٸے کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ادھر سیالکوٹ کے شہریوں نے غیر سرکاری سطح پر سیالکوٹ کی سیاحت اور ثقافت کو متعارف کروانے کی کوششوں کو سرہاتے ہوٸے منتظمین کو مبارک باد دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں