یہ عربوں کا نہیں ہر مسلمان کا مسئلہ ہے، افسوس ہے کہ مسلم حکمرانوں نے کوئی فرض نہیں ادا کیا. امیر جماعت اسلامی سراج الحق 129

یہ عربوں کا نہیں ہر مسلمان کا مسئلہ ہے، افسوس ہے کہ مسلم حکمرانوں نے کوئی فرض نہیں ادا کیا. امیر جماعت اسلامی سراج الحق

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

افسوس ہے مسلم حکمرانوں نے کوئی فرض نہیں ادا کیا،سراج الحق
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ غزہ میں جمعہ کے دن اذان دی گئی تو بمباری کی وجہ سے کوئی نہیں آسکا، مسجد میں شہیدوں کے خون کے علاوہ کوئی چیز نہیں تھی، یہ عربوں کا نہیں ہر مسلمان کا مسئلہ ہے، افسوس ہے کہ مسلم حکمرانوں نے کوئی فرض نہیں ادا کیا.
اسلام آباد میں غزہ مارچ سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ حماس نے امریکہ کو پیغام دیا ہے کہ ٹیکنالوجی کے مقابلے میں ایمان کی طاقت زیادہ مضبوط ہے،امریکہ اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہے تو ہم بھی فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں، جب تک اسرائیلی دہشتگردی ختم نہیں ہوتی ہم تحریک جاری رکھیں گے، 19 نومبر کو ہمارا ملین مارچ لاہور میں ہوگا۔غزہ مارچ میں آنے والوں کو شاباش دیتا ہوں، تاثر دیا گیا کہ شاید ہماری جماعت امریکی سفارتخانے پر قبضہ کرنا چاہتی ہے، کل کارکنان پر لاٹھیاں برسائی گئیں، لاٹھیوں اور گولیوں کی وجہ سے تحریک کو چھوڑنا ناممکن ہے.
ان کا کہنا تھا کہ 56 سالوں سے فلسطینیوں کی سر زمین پر اسرائیلیوں نے قبضہ کیا ہوا ہے، ہسپتالوں، سکولوں، سول آبادی پر بمباری کی گئی، مجھے افسوس ہے کہ مسلمان حکمرانوں نے امریکہ کی طرف دیکھنا شروع کیا ہے، ہمارے حکمرانوں میں دم خم نہیں ہے، حکمران اللہ کی غلامی یا امریکی غلامی دونوں میں سے ایک کا انتخاب کریں۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ بدمعاش امریکہ کیلئے افغانستان کو قبرستان بنایا گیا، غزہ میں کھانا، دوائی، پانی اور کپڑے پہنچانے کا کام الخدمت ترکی کے ساتھ مل کر کر رہی ہے، مظلوم فلسطینیوں کی حمایت ہر صورت جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں