سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
مولانا طارق جمیل کے بیٹے نفسیاتی مسائل کا شکارتھے،خودکشی کی سی سی ٹی وی موجود ہے،آر پی او ملتان
ریجنل پولیس افسر ملتان سہیل چودھری کا کہنا ہے کہ معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے نے خودکشی کی ہے،ڈی پی او نے خودکشی کی سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی ہے.
آر پی او ملتان کے مطابق عاصم جمیل نفسیاتی مریض تھے اور کئی سال سے ادویات لے رہے تھے، انہوں نے 30 بور کے پستول سے خود کو گولی ماری۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عاصم جمیل نے اپنے ملازم عمران سے پستول منگوایا، چھاتی کی جانب پستول کیا تو عمران نے ایسا کرنے سے منع کیا،عاصم جمیل نے پسند کی شادی کی تھی اوربعد میں طلاق ہوگئی تھی.