"ایک شخصیت ایک تعارف" انٹرویو/اعجاز احمد طاہر اعوان 272

“ایک شخصیت ایک تعارف” انٹرویو/اعجاز احمد طاہر اعوان

تصاویر/ولید اعجاز اعوان ،پی این پی نیوزایچ ڈی

آج سے ایک سال قبل زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی مختلف شخصیات کے ساتھ “”PNP”” کے لئے جو سلسلہ “”ایک شخصیت ایک تعارف”” کا شروع کیا تھا اس سلسلے کی کڑی کو ملاتے ہوئے آج ہم آپکی ملاقات ریاض سعودی عرب کی معروف شخصیت اور پاکستان مسلم لیگ ن ریاض سعودی عرب کی شعبہ خواتین ونگ کی صدر ڈاکٹر کنول انیس سے کرواتے ہیں جن کا تعلق زندہ دلان شہر لاہور سے ہے اور گزشتہ 12 سال سے ریاض سعودی عرب میں مقیم ہیں۔ وہ پیدائشی طور پر مسلم لیگ گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں۔ اور اسی حوالے سے اپنے قائد میاں محمد نواز شریف سے والہانہ عقیدت رکھتی ہیں۔ گزشتہ ایک سال سے پاکستان مسلم لیگ ن کے سعودی عرب کے صدر شیخ سعید احمد نے انہیں خواتین ونگ ریاض ریجن کی بطور صدر دو سال لے لئے ذمہ داری سونپی جو وہ بڑے ہی احس اور ذمہ دارانہ طریقہ سے پورا کر رہی ہیں، اور ریاض کی خواتین کے انتظامی امور کو پوری ذمہ داری کے ساتھ ادا کر رہی ہیں۔

ڈاکٹر کنول انیس نے “”PNP”” سے دوران انٹرویو خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی 4 سال کے طویل عرصہ کے بعد اور ان کے لاہور کے کامیاب ترین عوامی جلسہ پر میری طرف سے دی دلی مبارکباد اور ان کا دوبارہ عوام کے درمیان پسندیدہ ترین رہنما کی حیثیت سے واپس آنا مستقبل میں انکی بڑی کامیابی کی علامت ہے۔ ان کی مقبولیت اور شہرت میں پہلے سے کہیں زیادہ اضافہ سامنے آیا ہے۔ میاں محمد نواز شریف کی تصویر ایک بار پھر وزیراعظم ہاوس میں آویزاں نظر آرہی ہے۔ وہ ایک بار پھر عوام کی بھرپور خدمت کریں گے اور ملک و قوم کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔ پوری قوم کو ان سے بڑی توقعات وابستہ ہیں۔ وہ اپنے محبوب قائد کی ترقی اور کامیابی کے لئے شب و روز کوشاں اور دعاگو ہیں۔

ڈاکٹر کنول انیس نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز خواتین کی ترقی کی تگ و دو میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لا رہی ہیں۔ اور خواتین کے مسائل اور حقوق کی جدوجہد میں اپنے والد کے شانہ بشانہ مصروف عمل ہیں۔

ڈاکٹر کنول انیس نے اپنے شوہر کے بارے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے خاوند ڈاکٹر محمد عامر بھی مسلم لیگ ن کے بڑے مداح ہیں اور سمجھتے ہیں کہ میاں محمد نواز شریف ہی ملک کو درپیش مسائل سے نجات دلا کر اسے ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔

ڈاکٹر کنول انیس نے کہا کہ مجھے صدر ریاض خواتین ونگ کی ذمہ داری پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب کے صدر جناب شیخ سعید احمد نے دی ہے ۔ میری کوشش ہے کہ خواتین کی تنظیم سازی اور انہیں ایک پلٹ فارم پر یکجا کرنے میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کروں ۔ اور خواتین کی بھرپورنمائندگی کو جماعت میں ایک مناسب مقام دلانے کی کوششوں کو اولین ترجیح سمجھوں گی۔

ڈاکٹر کنول انیس نے دوران انٹرویو پاکستان مسلم لیگ ن کے ریاض ریجن ایسٹ کے صدر چوہدری محمد جمیل ربانی کی کوششوں کو بھی خوبصورت الفاظ میں سراہتے ہوئے کہا کہ۔ان کی گرانقدر خدمات کو ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ وہ سچے اور پکے مسلم لیگی راہنما ہیں اور مسلم لیگ ن کو ہر مقام پر متحد اور طاقتور بنانے کی کوشیش کر رہے ہیں۔

اپنے انٹرویو کے آخر میں ڈاکٹر کنول انیس نے ادارہ “”PNP”” کی گرانقدر صحافتی خدمات کی کامیابی اور کامرانی کے لئے بھی دل سے دعا کی۔ اور ادارہ “”PNP”” چیف حافظ عرفان کھٹانہ۔ مینجنگ ڈائریکٹر زبیر خان بلوچ، نیوز ڈائریکٹر عالم خان مہمند اور بیوروچیف اعجاز احمد طاہر اعوان اور پوری صحافتی ٹیم کی شب و روز کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔ اس وقت ادارہ “”PNP”” صحافت کے میدان میں دنیا کا تیز ترین اور بر وقت خبروں کی فراہمی میں اپنا مقام بنا چکا ہے۔ میری دعا بھی ہے کہ خداتعالی اس ادارہ کو آنے والے وقت میں مزید کامیابیوں و کامرانیوں سے بھی ہمکنار کرے۔ آمین ثم آمین

"ایک شخصیت ایک تعارف" انٹرویو/اعجاز احمد طاہر اعوان
“ایک شخصیت ایک تعارف” انٹرویو/اعجاز احمد طاہر اعوان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں