رپورٹ زبیر خان بلوچ الریاض (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
سعودی عرب کے دار الحکومت الریاض کے سفارتخانہ پاکستان میں یوم سیاہ کشمیر ڈے کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی جس میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے کشمیریوں پر بھارتی اقدام اور مظالم پر شدید الفاظ میں مذمت کی
اس موقع پر سفیر پاکستان احمد فاروق کا کہنا تھا کہ کشمیر کی آزادی تک پاکستان کا ہر فرد کشمیریوں کیساتھ ہے بھارت 76 برس میں بھی اپنے مذموم مقاصد میں ناکام ہے جنت نظیر وادی میں آزادی کا سورج جلد طلوع ہو گا ہم سب ایک ہیں اور کشمیر کی آزادی تک ایک رہیں گے اقوام متحدہ کشمیر کے حوالے سے قرارداد پر عمل کرائے کیوں کہ خطے کا امن کشمیر کے مسئلے کے حل سے وابستہ ہے.
تقریب میں سفارتخانہ پاکستان کے افسران سمیت کشمیری رہنماوں نے کہا کہ کشمیر پر غاصب بھارتی فوج کی بربریت اور مظالم پر عالمی خاموشی افسوس ناک ہے آزادی کشمیریوں کا پیدائشی حق ہے جو ان کو مل کر رہے گا.