سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
پاکستان کے خلاف میچ وننگ اننگز کھیلنے والے افغان اوپنر ابراہیم زدران نے اپنا مین آف دی میچ گزشتہ کئی دہائیوں سے پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کے نام کردیا ہے۔ میچ کے بعد کی پریزنٹیشن میں خطاب کرتے ہوئے ابراہیم زدران نے کہا کہ “میں شکر گزار ہوں کہ میں نے اس ایونٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
میں مثبت ارادے کے ساتھ کھیلنا چاہتا تھا۔ کئی بار گرباز اور میں نے ایک ساتھ شاندار شراکت داری کی ہے۔ ہم نے انڈر 16 دنوں سے ایک ساتھ کرکٹ کھیلی ہے۔ میں اپنے لیے اور اپنے ملک کے لیے بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ “میں اپنے لیے اور اپنے ملک کے لیے بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ میں یہ مین آف دی میچ ایوارڈ ان لوگوں کے نام کرنا چاہتا ہوں جنہیں پاکستان سے واپس افغانستان بھیجا گیا ہے۔