زھرہ الوفا کی برانچ کی افتتائی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں پاکستانی اور سعودی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی 184

سعودی عرب ریاض میں زھرہ الوفا کی برانچ کی افتتائی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں پاکستانی اور سعودی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سعودی عرب ریاض میں معروف کاروباری اور سماجی شخصیت عقیل ارائیں نے شرکہ زھرہ الوفا کی برانچ کی افتتائی تقریب کا انعقاد کیا تقریب میں پاکستانی اور سعودی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میزبان عقیل ارائیں کا کہنا تھا میں اپنے انے والے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ اپ سب لوگ اج افتتاحی تقریب میں شامل ہوئے اس سے پہلے ہماری برانچ ایک جدہ میں اور ایک خمیس مشیط میں ہے اج ریاض کی برانچ کا باضابطہ افتتاح ہو رہا ہے میں اللہ تعالی کا شکر ادا کرتا ہوں اللہ تعالی نے ہمارے کاروبار میں برکت ڈالی تقریب میں تمام مہمانوں نے عقیل ارائیں کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا تقریب سے خظاب کرتے ہوئے شاہد پرویز کا کہنا تھا سعودی عرب ہمارا دوسرا گھر ہے آج خوشی کا موققہ ہے میں اپنے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ سب ہماری خوشی میں شامل ہوئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں