اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی بیٹوں سے ٹیلیفونک گفتگو 121

اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی بیٹوں سے ٹیلیفونک گفتگو

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اڈیالہ جیل سے برطانیہ میں موجود اپنے بچوں سے ٹیلیفونک گفتگو کی جس پر بیٹے دوران گفتگو جذباتی ہوگئے۔ واٹس ایپ ٹیلی فون کال 30 منٹ جاری رہی، ٹیلی فون کال ساڑھے 4 بجے سے 5 بجے تک کی گئی جبکہ ٹیلی فون خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین کے حکم سے کرائی گئی۔ دونوں بیٹوں قاسم اور سلمان نے چییرمین تحریک انصاف سے گفتگو کی اور اس دوران بیٹے گرفتار والد سے گفتگو کرتے جذباتی ہوگئے جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی مسکراتے ہوئے انہیں تسلی دیتے رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں